Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

کتاب ایمان کے بیان میں

Hadith 24

کتاب ایمان کے بیان میں

In this book

Current reading

کتاب ایمان کے بیان میں

کتاب ایمان کے بیان میں

Zujajat al-Masabih 24Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 27
ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر دیکھا کہ آپ سفید کپڑا اوڑھے سو رہے تھے، دوبارہ حاضر ہوا تو آپ بیدار ہو چکے تھے، پس آپ نے ارشاد فرمایا: جس بندہ نے ”لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ“ کہا اور اسی قول پر مر گیا بے شک وہ جنت میں داخل ہوا، میں نے عرض کیا: اگرچہ اس نے زنا کیا ہو، اور اگرچہ اس نے چوری کی ہو، آپ نے ارشاد فرمایا: اگرچہ اس نے زنا کیا ہو، اور اگرچہ اس نے چوری کی ہو۔ میں نے عرض کیا: اگرچہ اس نے زنا کیا ہو، اور اگرچہ اس نے چوری کی ہو؟ آپ نے ارشاد فرمایا: اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور اگرچہ اس نے چوری کی ہو۔ میں نے عرض کیا: اگرچہ اس نے زنا کیا ہو، اور اگرچہ اس نے چوری کی ہو؟ آپ نے ارشاد فرمایا: اگرچہ اس نے زنا کیا ہو، اور اگرچہ اس نے چوری کی ہو۔ ابوذر کی ناک خاک آلود ہونے کے باوجود (یعنی اگرچہ ابوذر کے خلاف مرضی ہو،) اور ابوذر رضی اللہ عنہ جس وقت یہ حدیث بیان کرتے تو کہا کرتے: اگرچہ خاک آلود ہو، ابوذر کی ناک۔ (بخاری اور مسلم نے بالاتفاق اس کی روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5827 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 94a (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث میں ”لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ“ کے کہنے پر دخول جنت کی جو خوشخبری وارد ہے وہ کفر کے مقابلے میں ہے کہ کافر کے لئے دخول جنت محال ہے لیکن مومن گناہوں کے باوجود بالآخر جنت میں داخل ہوگا، خواہ اللہ تعالیٰ گناہوں کو معاف فرما کر بغیر دوزخ میں داخل کئے اول ہی جنت میں داخل فرما دیں یا گناہوں کے بدلے عذاب دیں اور پھر جنت میں داخل فرما دیں۔ بہرحال مومن کے لئے دخول جنت لازمی ہے۔12۔