English
Abu al-Darda (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "Can't one of you recite one-third of the Qur'an in one night?" They said: "How can we recite one-third?" He said: "'Say: He is Allah, the One' (Surah al-Ikhlas) equals one-third of the Qur'an."
العربية
Typed, pending editorial approval
٢٦٢٨ - وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ فِي لَيْلَةٍ ثُلُثَ الْقُرْآنِ؟ قَالُوا: وَكَيْفَ يَقْرَأُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ؟ قَالَ: ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ يَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ». رَوَاهُ مُسْلِمُ وَرَوَاهُ الْبُخَارِيُّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ.
اردو
ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم ارشاد فرماتے ہیں: کیا تم میں سے کوئی شخص رات میں ایک تہائی قرآن نہیں پڑھ سکتا؟ صحابہ نے
عرض کیا کہ: یا رسول اللہ ایک رات میں تہائی قرآن کس طرح پڑھا جاسکتا ہے یہ سن کر آپ نے
ارشاد فرمایا: سورہ ”قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ“ کا ایک دفعہ پڑھنا (ثواب میں) ایک تہائی قرآن کے
برابر ہے۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
اور اس کی روایت بخاری نے ابوسعید رضی اللہ عنہ سے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 811a (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih al-Bukhari 5015 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 2127 (unverified) 85% confidence
Mishkat (candidate) 2127
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اس حدیث شریف میں ارشاد ہے کہ سورہ ”قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ“ کا ایک دفعہ پڑھنا ثواب میں ایک تہائی قرآن کی تلاوت کے برابر ہے اس بارے میں مرقات نے لکھا ہے کہ قرآن حکیم تین قسم کے علوم پر مشتمل ہے ایک علم توحید، دوسرے علم الشرائع یعنی حلال و حرام کے احکام کا علم اور تیسرے علم تہذیب الاخلاق اور تزکیۂ نفس اور سورہ ”قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ“، پہلی قسم یعنی علم توحید پر مشتمل ہے جو باقی تینوں قسموں کے لئے اصل اور بنیاد کا حکم رکھتا ہے اس وجہ سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سورہ ”قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ“ ایک دفعہ پڑھنے کو ثواب میں تہائی قرآن پڑھنے کے برابر قرار دیا ہے۔12