اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3195
ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسی دعاؤں کو پسند فرماتے تھے جو جامع ہوں اور جو جامع نہ ہوں ان کو چھوڑ دیتے
تھے (جامع دعائیں وہ ہیں جن کے الفاظ کم ہوں اور معنی زیادہ ہوں اور جو نیک مقاصد اور دنیا و
آخرت دونوں کی بھلائی پر مشتمل ہوں جیسے: ”ربنا آتنا“ الى آخر الآية)۔
اس حدیث کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1482 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اس حدیث شریف میں ارشاد ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو دعائیں جامع نہ ہوتیں ان کو چھوڑ دیتے تھے۔ اس بارے میں مشکوٰۃ کے حاشیہ میں لکھا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بعض حالات میں خصوصی دعائیں مانگنا بھی ثابت ہے۔12