اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3301
صفوان بن عسّال رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مغرب کی طرف توبہ کا ایک دروازہ بنایا ہے
(جو کھلا ہوا ہے) جس کو چوڑائی 70 برس کی مسافت ہے اور وہ آفتاب کے مغرب سے طلوع ہونے
تک بند نہیں کیا جائے گا۔ اور یہ معنی آفتاب کا طلوع ہونا قبولیت توبہ کو روکنے والا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے
اس قول کے مطابق ہے (سورۃ انعام، آیت نمبر:158، میں) ”يَوْمَ يَأْتِي بَعْضُ اٰيٰتِ رَبِّكَ
لَا يَنْفَعُ نَفْسًا اِيْمَانُهَا لَمْ تَكُنْ اٰمَنَتْ مِنْ قَبْلُ“، جس دن تمہارے رب کی وہ ایک نشانی آئے
گی کسی شخص کو ایمان لانا نفع نہ دے گا جو اس (نشانی کے ظاہر ہونے سے پہلے ایمان نہ لایا)۔
اس کی روایت ترمذی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Ibn Majah 4070 (unverified) 94% confidence
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 3535 (unverified) 90% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.