اردو
ابان بن عثمان رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے
والد کو فرماتے ہوئے سنا ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ جو
بندہ ہر روز صبح وشام کے ابتدائی حصہ میں تین مرتبہ یہ دعاء پڑھے: بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ
اس اللہ کے نام سے (میں نے صبح کی اور شام کی) کہ جس کے نام سے زمین و آسمان کی کوئی
چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی اور وہی (ہمارے اقوال کو) سننے والا ہے اور (ہمارے احوال کو) جاننے والا
ہے۔
تو کوئی چیز اس کو نقصان نہیں پہنچا سکتی (راوی حدیث) حضرت ابان رضی اللہ عنہ کے (جسم
کے) ایک حصہ پر فالج کا حملہ ہو چکا تھا تو (حدیث کو سننے والا) شخص آپ کو (تعجب سے) دیکھنے لگا تو
حضرت ابان نے اس سے فرمایا: تو مجھے کیا دیکھتا ہے؟ حدیث اسی طرح ہے جیسے کہ میں نے تجھ سے
بیان کی ہے لیکن اس دن میں نے اس دعا کو پڑھ نہ سکا تھا تاکہ اللہ تعالیٰ میرے اوپر اپنی تقدیر کو
جاری فرما دیں۔
اس کی روایت ترمذی، ابن ماجہ اور ابوداود نے کی ہے۔
اور ابوداود کی روایت میں یہ (اضافہ) ہے جو شام کے وقت اس دعا کو پڑھے
تو) اچانک صبح تک اس کو کوئی بلا نہیں پہنچتی اور جو اس دعا کو صبح کے وقت پڑھے تو شام تک اس کو
اچانک کوئی مصیبت نہیں پہنچتی۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 3388 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sunan Abi Dawud 5088 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 3869 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 2391 (unverified) 93% confidence
Mishkat (candidate) 2391
Confidence and text similarity are not editorial verification.