Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

Hadith 2845

(یہ باب ان دعاؤں کے بیان میں ہے جو صبح شام اور سوتے وقت پڑھی جائیں)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

(یہ باب ان دعاؤں کے بیان میں ہے جو صبح شام اور سوتے وقت پڑھی جائیں)

Zujajat al-Masabih 2845Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3346
حضرت ابوعیاش (زید بن صامت انصاری) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ: جو شخص صبح کے وقت یہ کہے: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ بادشاہی اسی کی ہے اور ہر قسم کی تعریف بھی اسی کے لئے ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔ تو ایسے شخص کے لئے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد سے (اگر کوئی غلام بنایا گیا اور اس کو آزاد کردیا جائے تو) ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ملتا ہے اور (اس کے علاوہ) اس کے لئے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور دس برائیاں دور کی جاتی ہیں اور اس کے دس درجے بلند کئے جاتے ہیں اور شام ہونے تک وہ شیطان (کے شر) سے حفاظت میں رہتا ہے۔ اور جس نے ان (کلمات) کو شام کے وقت کہا تو وہ بھی (اسی اجر و ثواب کا مستحق ہوگا اور وہ اللہ کی حفاظت میں) صبح ہونے تک رہے گا۔ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خواب میں دیکھا تو وہ عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! ابوعیاش آپ سے (کلمۂ توحید پڑھنے والے کی فضیلت میں) کثیر اجر و ثواب بیان کرتے ہیں تو آپ نے فرمایا کہ: ابوعیاش نے سچ کہا ہے (اس کی ایسی ہی فضیلت ہے)۔ اس حدیث کی روایت ابوداود اور ابن ماجہ سے ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 5077 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 3867 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2395 (unverified) 90% confidence

Mishkat (candidate) 2395

Confidence and text similarity are not editorial verification.