Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

Hadith 2924

(اس باب میں ان دعاؤں کا بیان ہے جن میں اکثر چیزوں سے پناہ مانگنے کا ذکر ہے)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

(اس باب میں ان دعاؤں کا بیان ہے جن میں اکثر چیزوں سے پناہ مانگنے کا ذکر ہے)

Zujajat al-Masabih 2924Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3443
ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپ فرماتی ہیں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ (دعاء بھی) فرمایا کرتے تھے: یا الٰہی! میں (طاعت الٰہی میں) سستی سے، بڑھاپے سے قرض سے اور گناہوں سے آپ کی پناہ میں آتا ہوں۔ یا الٰہی! میں آپ کی پناہ میں آتا ہوں دوزخ کے عذاب سے اور دوزخ کی آزمائش سے، قبر کے فتنہ (یعنی فرشتوں کے جواب میں پریشانی سے) اور قبر کے عذاب سے اور مالداری کے فتنہ کی برائی (یعنی غفلت، غرور اور بخل) سے اور افلاس کے فتنہ کی برائی (یعنی دولت مندوں پر حسد اور لالچ) سے اور کانا دجال کے فتنہ کی برائی سے۔ یا الٰہی! آپ میرے گناہوں کو برف اور اولے کے پانی سے دھو دیجئے اور میرے دل کو (برائیوں سے) ایسے پاک کیجئے جیسے سفید کپڑے کو میل سے پاک کیا جاتا ہے اور میرے اور گناہوں کے درمیان اتنی دوری کر دیجئے جیسا کہ آپ نے مشرق اور مغرب کے درمیان دوری کر رکھی ہے۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 6368 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 589b (unverified) 91% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.