ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ میں نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے (اپنے اہل بیت کو مخاطب کر کے) ارشاد فرماتے سنا ہے اے
میرے اہل بیت! تم عمرہ اور حج کا ایک ساتھ احرام باندھو (یعنی قران کی نیت سے حج کرو کہ یہ افضل
ہے) اس کی روایت امام احمد اور امام طحاوی نے کی ہے۔