English
Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) narrated: "Whoever rescinds a Muslim’s sale, Allah will forgive his stumble on Judgment Day."
العربية
Typed, pending editorial approval
۳۰۰۸ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «مَنْ أَقَالَ مُسْلِمًا أَقَالَهُ اللَّهُ عَثْرَتَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ». رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَه. وَفِي شَرْحِ السُّنَّةِ» بِلَفْظِ الْمَصَابِيحِ عَنْ شُرَيْحٍ الشَّامِي مُرْسَلًا.
اردو
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ارشاد
فرمائے ہیں کہ جو شخص کسی مسلمان (بھائی) کی بیع کو (جس سے وہ ناخوشی کی وجہ سے فسخ کرنا چاہتا
ہے) واپس کر دے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے گناہوں کو بخش دے گا۔
اس کی روایت ابوداود اور ابن ماجہ نے کی ہے۔
اور شرح السنہ میں اس کی روایت مصابیح کے الفاظ سے شرح شامی سے
روایت کی گئی ہے اور یہ روایت مرسلاً ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 3460 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 2199 (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: واضح ہو کہ کوئی معاملہ خیار شرط کے ساتھ طے کیا جائے اور شرط کی مدت گزر جائے اس کے باوجود ایک فریق کسی وجہ سے بیع سے ناخوش ہے اور فسخ بیع چاہتا ہے اگرچہ کہ فسخ بیع سے فریق ثانی کا نقصان ہوتا ہے پھر بھی وہ اپنے مسلمان بھائی کی خاطر اس پر راضی ہو جائے اور بیع فسخ کر دے تو بہتر ہے اس لئے کہ اس میں ثواب ہے اور اپنے بھائی پر احسان ہے اور حدیث میں اس کی ترغیب ہے۔