اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3978
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے مبارک زمانہ میں ایک شخص (جو پھلوں کی تجارت کیا کرتا تھا) کو (ایک باغ کے)
پھلوں پر جن کو اس نے خریدا تھا (کسی وجہ سے) سخت نقصان ہوا جس کی وجہ سے وہ بے حد مقروض
ہو گیا (یہ دیکھ کر) رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے ارشاد فرمایا اس شخص پر کچھ خیرات
کرو (تاکہ اس کی مدد ہو جائے) صحابہ کرام نے (حسب استطاعت اس کو) خیرات دی۔ اس کے
باوجود بھی (اس رقم سے) ان کا قرض پورا ادا نہ ہو سکا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے وام داروں
سے ارشاد فرمایا (سر دست) تم کو جو بھی ملا ہے لے لو۔ اس لئے کہ اس کے پاس (ادائی کے لئے) کچھ اور
نہیں ہے (ہاں آئندہ اگر وہ خوشحال ہو جائے تو تم کو اپنا بقیہ قرض وصول کرنے کا حق ہے)۔
اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 1556 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (7)
Note 1
(1) The statement: “From Abu Sa‘id”: This hadith was mentioned recently in the chapter on prohibited sales.
Note 2
(2) The statement: “In fruits he purchased”: This indicates that if the fruits are damaged, the buyer is responsible for them. This was discussed in detail in the chapter on prohibited sales, so refer to it.
Note 3
(3) The statement: “And you have nothing beyond that”: Meaning, you take what you find, and the implication is that you have nothing beyond taking what you find and deferring the remaining debt until a time of ease. It does not mean that you take only what you find, and the remaining debt is void, due to the saying of Allah, the Exalted: And if someone is in hardship, then [let there be] postponement until [a time of] ease (Al-Baqarah: 280). This was stated in Al-Marqah.
Note 1
(۱)قوله : عن أبي سعيد هذا الحديث مضى عن قريب في باب المنهي عنها من البيوع.
Note 2
(٢) قوله: في ثمار ابتاعها : هذا يَدلُّ على أن الثمار إذا أصيبت مضمونة على المشتري، وقد بسطت الكلام فيه في باب المنهي عنها من البيوع، فليرجع إليه.
Note 3
(۳) قوله: وليس لكم إلا ذلك : أي ما وجدتم والمعنى ليس لكم إلا أخذ ما وجدتم والإمهال بمطالبة الباقي إلى الميسرة، وليس معناه أنه ليس لكم إلا ما وجدتم، وبطل ما بقي من ديونكم لقوله تعالى: ﴿وَإِن كَانَ ذُو عُسْرَةٍ فَنَظِرَةٌ إِلَى مَيْسَرَة (البقرة: ۲۸۰). قاله في «المرقاة».
Note 1
ف: اس حدیث شریف سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ تنگ حال کو مہلت دینا واجب ہے اور مسلم معاشرہ پر ایسے شخص کی امداد واجب ہے اور مہلت سے قرض کی ادائی ساقط نہیں ہوتی بلکہ آئندہ خوشحالی پر دیندار کو چاہئے کہ اپنا قرض واپس کر دے اور قرض دہندہ کو بھی اپنی بقیہ رقم لینے کا حق رہتا ہے۔ مرقات