Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Hadith 3054

(نویں ذوالحجہ کو میدان عرفات میں ٹھہرنے کا بیان)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

(نویں ذوالحجہ کو میدان عرفات میں ٹھہرنے کا بیان)

Zujajat al-Masabih 3054Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3620
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ میں نے (مِنیٰ کے) اس مقام پر قربانی کی ہے (اور اس مقام کو منحر النبی کہا جاتا تھا جو مسجد خیف کے قریب تھا) اور مِنیٰ کا پورا میدان قربانی کی جگہ ہے۔ اس لئے تم اپنے اپنے خیموں میں جہاں چاہے قربانی کر سکتے ہو۔ اور (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ) (عرفہ کے دن) میں اس جگہ (یعنی جبل رحمت کے قریب سیاہ پتھروں کے پاس) ٹھہرا ہوں اور سارا میدان عرفات (وادی عرفہ کے سوا) ٹھہرنے کی جگہ ہے اور مزدلفہ میں اس جگہ (یعنی مشعر حرام میں) میں نے شب گزاری کی ہے اور مزدلفہ کا پورا میدان (سوائے وادی مُحسّر کے) شب گزاری کی جگہ ہے۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1218 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

(1) The commands in this Hadith indicate permissibility, though following the Sunnah (as demonstrated by the Prophet) remains superior. (Al-Maraqi)

Note 1

ف: مرقات میں لکھا ہے کہ اس حدیث شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں جہاں چاہیں حاجی کرام ٹھہر سکتے ہیں اور منیٰ میں جہاں چاہیں قربانی دے سکتے ہیں لیکن افضل مقامات وہی ہیں جہاں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قربانی کی اور قیام فرمایا۔12