اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3649
محمد بن قیس بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (ایک مرتبہ) خطبہ میں ارشاد فرمایا کہ لوگ ایام جاہلیت میں عرفات سے
اس وقت نکلتے تھے جب کہ سورج غروب ہونے سے پہلے ان کے سروں پر عماموں کی طرح دکھائی
دیتا تھا (یعنی سورج کا کچھ حصہ غروب ہوتا اور کچھ باہر رہتا تھا) اور مزدلفہ سے بھی ایسے وقت روانہ
ہوتے جب کہ سورج نکلتا رہتا اور ان کے چہروں پر عماموں کی طرح دکھائی دینے لگتا۔ اس کے بر
خلاف ہم عرفات سے ایسے وقت نکلتے ہیں جب کہ سورج ڈوب چکا ہو، اور مزدلفہ سے اس وقت نکلتے
ہیں جب کہ سورج نکلا نہ ہو (یعنی نمازِ فجر کو اول وقت ادا کرتے ہی نماز کے بعد اسفار میں مزدلفہ سے
روانہ ہوتے ہیں) اور ہمارا یہ طریقہ بت پرستوں اور مشرکین کے طریقہ کے خلاف ہے۔ اس کی
روایت بیہقی نے کی ہے۔