اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 4085
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تین آدمی ایسے ہیں کہ میں قیامت کے دن ان سے
جھگڑوں گا۔ (1) ایک وہ شخص جس نے (کسی معاملہ میں) میرے نام سے عہد کیا (میری قسم کھائی
اور میرے نام سے امان دیا) اور اس کو توڑ دیا (2) دوسرا وہ شخص جس نے کسی آزاد آدمی کو بیچ دیا اور
اس کی قیمت کھالی اور (3) تیسرا وہ شخص جس نے کسی مزدور کو کام پر لگایا اور اس سے پورا کام لیا اور
پھر اس کی مزدوری نہیں دی۔ اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 2227 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih al-Bukhari 2270 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.