English
Amr ibn Shu’ayb, from his father, from his grandfather, narrated that the Prophet (ﷺ) said: If a man fornicates with a free woman or a slave, the child is a child of fornication, neither inheriting nor inherited.
العربية
Typed, pending editorial approval
۳۱۷۱ - وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيْهِ عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: «أَيُّمَا رَجُلٍ عَاهَرَ بِحُرَّةٍ أَوْ أَمَةٍ فَالْوَلَدُ وَلَدُ زِنَا لَا يَرِثُ وَلَا يُورَثُ». رَوَاهُ التَّرْمِذِيُّ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 4184
عمرو بن شعیب رضی اللہ عنہ اپنے والد کے واسطہ سے اپنے دادا سے روایت
کرتے ہیں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ جو شخص کسی آزاد عورت
سے (یعنی جو لونڈی باندی نہ ہو) یا کسی لونڈی سے زنا کرے (اور اس سے بچہ پیدا ہو) تو وہ
ولد الزنا ہوگا اور ایسا بچہ نہ خود وارث ہو سکتا ہے اور نہ ہی اس کی میراث لی جا سکتی ہے۔ اس کی
روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2113 (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: واضح ہو کہ شاہ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے اشعۃ اللمعات میں لکھا ہے کہ ولد الزنا کا نسب مرد زانی سے ثابت نہیں ہوتا البتہ ماں سے اس کا نسب ثابت ہوتا ہے اس لئے وہ اپنی ماں کا وارث ہوگا اور ماں اس کی وارث ہوگی۔