Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Hadith 3192

Chapter: The Virtues of Madinah – May Allah Increase Its Honor and Sanctity

In this book

Current reading

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Chapter: The Virtues of Madinah – May Allah Increase Its Honor and Sanctity

Zujajat al-Masabih 3192Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3793
جابر بن سَمُرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مدینہ منورہ کا نام طَابَہ (پاکیزہ) رکھا ہے۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1385 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: صاحب اشعۃ اللمعات نے لکھا ہے کہ مدینہ منورہ کا نام اللہ تعالیٰ نے طابہ اس وجہ سے رکھا کہ ساکنان مدینہ پاک، شرک، کفر اور نفاق کی نجاستوں سے پاک رہتے ہیں۔ چنانچہ بعض عرفاء نے لکھا ہے کہ مدینہ پاک کے در و دیوار سے خوشبو آتی ہے، جس کو ہر صاحب ایمان سونگھ سکتا ہے البتہ ایسا شخص جس کا باطن کفر و نفاق اور دیگر خباثتوں سے ملوث ہو، وہ اس سے محروم رہتا ہے۔ کسی نے خوب فرمایا ہے: ”بِطِيبِ رَسُولِ اللّٰهِ طَابَ نَسِيمُهَا“ کہ مدینہ پاک کی آب و ہوا تاجدار مدینہ کے وجود بابرکت کی وجہ سے معطر ہے۔ 12