اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3815
وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (وہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے تو) حضور ﷺ نے ان سے ارشاد فرمایا: اے
وابصہ! تم تو یہ دریافت کرنے کے لئے آئے ہو کہ نیکی کیا چیز ہے اور گناہ کیا؟ میں عرض کیا جی ہاں
(اسی لئے حاضر خدمت ہوں!) راوی کا بیان ہے کہ (یہ سن کر) آپ نے اپنی انگلیوں کو اکٹھا کیا اور
میرے سینہ پر ان کو مار کر فرمایا اپنے نفس سے پوچھ! اپنے دل سے پوچھ اس جملہ کو آپ نے تین
مرتبہ دہرایا پھر ارشاد فرمایا نیکی وہ ہے جس سے نفس کو اطمینان حاصل ہو اور جس سے دل کو سکون
نصیب ہو اور گناہ وہ ہے جو نفس میں خلش پیدا کرے اور دل میں تردد کا سبب بنے اگرچہ اور لوگ
(اس چیز کے جواز کا) فتویٰ دیں۔ اس کی روایت امام احمد اور دارمی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 2774 (unverified) 80% confidence
- Candidate: Sunan al-Darimi 2533 (unverified) 30% confidence
Mishkat (candidate) 2774
Confidence and text similarity are not editorial verification.