Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Sales

Hadith 3271

Chapter: Riba (Usury/Interest)

In this book

Current reading

Sales

Chapter: Riba (Usury/Interest)

Zujajat al-Masabih 3271Volume 2

English

Abu Burdah ibn Abi Musa said: "I came to Medina and met Abdullah ibn Salam who told me: 'You are in a land where riba is widespread. If someone owes you a debt and offers you a load of hay, barley or qat, do not accept it, for it is riba.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
۳۲۷۱ - وَعَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَلَقِيتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ، فَقَالَ: إِنَّكَ بِأَرْضِ فِيْهَا الرِّبَا فَاشِ، فَإِذَا كَانَ لَكَ عَلَى رَجُلٍ حَقٌّ فَأَهْدَى إِلَيْكَ حِمْلَ تِبْنٍ أَوْ حِمْلَ شَعِيرٍ أَوْ حِمْلَ قَةٌ، فَلَا تَأْخُذْهُ؛ فَإِنَّهُ رِبًا. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3902
ابو بردہ ابن ابی موسی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ جب میں مدینہ منورہ آیا تو عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے ملاقات کی تو آپ نے فرمایا کہ تم ایسی سرزمین میں ہو جہاں سود کا رواج عام ہے (یاد رکھو) اگر تمہارا کسی پر قرض ہے اور وہ تمہارے پاس بطور ہدیہ بھوسہ یا جو کا ایک تھیلا یا گھاس کا گٹھا بھیجے تو تم اس کو ہرگز نہ لو یہ بھی سود کا حکم رکھتا ہے۔ اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 3814 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: ان حدیثوں سے معلوم ہوا ہے کہ اگر قرض سے پہلے آپس میں میل جول اور تحفہ تحائف کی راہ و رسم تھی تو اب بھی اس کا قبول کرنا درست ہے اگر قرض سے پہلے ایسی راہ و رسم نہ تھی تو یقیناً اس کا سبب قرض ہی ہے اور ہماری شریعت غراء میں قرض دے کر نفع اٹھانا جائز نہیں ہے۔ ف: قرض دار سے فائدہ نہ اٹھانے کے بارے میں امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا ایک مثالی واقعہ ہے چنانچہ مرقات میں امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ جو اپنے زمانے میں ورع (یعنی پرہیزگاری) میں بھی امام تھے آپ کے بارے میں لکھا ہے کہ ایک مرتبہ امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ قرض کے تقاضے کے لئے ایک شخص کے گھر پہنچے اور اس وقت سخت گرمی تھی اس کے باوجود بھی اس شخص کے گھر کی دیوار کے سایہ میں ٹھہرنا پسند نہیں فرمایا اور اس شخص کے گھر سے نکلنے تک دھوپ ہی میں ٹھہرے رہے اس لئے کہ اس شخص کے گھر کی دیوار کے سایہ میں ٹھہرنا بھی ایک قسم کی منفعت حاصل کرنا تھا جس کو آپ نے جائز نہیں سمجھا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ قرضدار سے کسی طرح کی منفعت حاصل کرنا جائز نہیں ہے چہ جائے کہ سود لینا وغیرہ۔