Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Marriage

Hadith 3339

Chapter on the Treatment of Women and the Rights of Each

In this book

Current reading

Marriage

Chapter on the Treatment of Women and the Rights of Each

Zujajat al-Masabih 3339Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4424Noor 4425
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ جب کوئی آدمی اپنی بیوی کو (صحبت کے لئے اپنے) بستر پر بلائے اور وہ (کسی شرعی عذر کے بغیر) انکار کرے اور شوہر رات (اس پر) غصہ میں گزار دے تو اس (عورت) پر فرشتے صبح تک لعنت کرتے رہتے ہیں۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔ اور بخاری و مسلم ہی کی ایک اور روایت میں اس طرح ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے جو کوئی شخص اپنی بیوی کو (صحبت کیلئے) اپنے بستر پر بلائے اور وہ انکار کرتی رہے تو وہ ذات عالی جو آسمان میں ہیں یعنی اللہ تعالیٰ اس (عورت) پر ناراض رہتے ہیں یہاں تک کہ شوہر اس سے راضی ہو جائے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 3237 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 1436d (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.