Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Marriage

Hadith 3370

Chapter on Khul‘ and Divorce

In this book

Current reading

Marriage

Chapter on Khul‘ and Divorce

Zujajat al-Masabih 3370Volume 2

English

‘Aishah (may Allah be pleased with her) narrated that the Prophet (ﷺ) would stay with Zaynab bint Jahsh and drink honey at her place. She and Hafsah agreed that whichever of them the Prophet (ﷺ) visited would say, "I detect the smell of maghafir (a foul-smelling gum) on you. Have you eaten maghafir?" When he visited one of them, she said this to him. He replied, "No, I drank honey at Zaynab bint Jahsh’s, but I will not do it again." Then the verse was revealed: "O Prophet, why do you prohibit what Allah has made lawful for you?" (66:1)

العربية

Typed, pending editorial approval
۳۳۷۰ وَعَنْ عَائِشَةَ (رضي الله عنها) أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يَمْكُثُ عِنْدَ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ، وَيَشْرَبُ عِنْدَهَا عَسَلًا، فَتَوَاصَيْتُ أَنَا وَحَفْصَهُ أَنَّ أَيَّتَنَا دَخَلَ عَلَيْهَا النَّبِيُّ ﷺ فَلْتَقُلْ: إِنِّي أَجِدُ مِنْكَ رِيحَ مَغَافِيرَ ، أَكَلْتَ مَغَافِيرَ ، فَدَخَلَ عَلَى إِحْدَاهُمَا فَقَالَتْ لَهُ ذَلِكَ، فَقَالَ: لَا ، بَلْ شَرِبْتُ عَسَلًا عِنْدَ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ، وَلَنْ أَعُودَ لَهُ، فَنَزَلَتْ: يَأَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ الله لَكَ الْآيَةَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4472
ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم (اپنی بیوی) زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے ہاں (تشریف لے جاتے تو) کچھ دیر ٹھہر جاتے اور آپ کے پاس شہد نوش فرماتے (ام المؤمنین فرماتی ہیں کہ) میں نے اور بی بی حفصہ نے آپس میں مشورہ کیا اور یہ طے کر لیا کہ ہم دونوں میں سے جس کے پاس بھی تشریف لائیں تو وہ یوں کہے کہ (یا رسول اللہ) آپ کے (دہن مبارک) سے مغافیر کی بو آتی ہے تو کیا آپ نے مغافیر کھایا ہے؟ (اس کے بعد) نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم دونوں میں سے کسی ایک کے پاس تشریف لائے تو اس نے یہی کہا (یعنی طے شدہ بات کو دہرا دیا گیا) (یہ سن کر) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہیں بلکہ میں نے بی بی زینب بنت جحش کے پاس شہد پیا ہے۔ (اور اگر تم کو شہد پینے سے بدبو آ رہی ہے) تو آئندہ نہیں پیوں گا۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی ” يٰأَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكَ “۔ (اس آیت کی روایت بخاری نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 4912 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف۔ حدیث شریف میں مغافیر کا لفظ مذکور ہے۔ مغافر یا مغافیر ایک پھل ہے جس کا مغز گوند ہے۔