Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Marriage

Hadith 3384

Chapter

In this book

Current reading

Marriage

Chapter

Zujajat al-Masabih 3384Volume 2

English

Jabir ibn Atik (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (ﷺ) said: “There is zeal that Allah loves and zeal that Allah hates. The zeal Allah loves is zeal in the face of suspicion, and the zeal Allah hates is zeal without suspicion. There is pride that Allah hates and pride that Allah loves. The pride Allah loves is a man’s pride in himself during battle and during charity, and the pride Allah hates is pride in boasting.” In another narration: “in oppression.”

العربية

Typed, pending editorial approval
٣٣٨٤ - وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَتِيْكَ(رضي الله عنه) أَنَّ نَبِيَّ الله ﷺ قَالَ: «مِنْ الْغَيْرَةِ مَا يُحِبُّ الله وَمِنْهَا مَا يُبْغِضُ الله، فَأَمَّا الَّتِي يُحِبُّهَا اللهُ فَالْغَيْرَةُ فِي الرِّيبَةِ، وَأَمَّا الْغَيْرَةُ الَّتِي يُبْغِضُهَا اللهُ فَالْغَيْرَةُ فِي غَيْرِ رِيبَةٍ، وَإِنَّ مِنَ الْخُيَلَاءِ مَا يُبْغِضُ اللهُ ، وَمِنْهَا مَا يُحِبُّ الله، فَأَمَّا الْخُيَلَاءُ الَّتِي يُحِبُّ الله فَاخْتِيَالُ الرَّجُلِ نَفْسَهُ عِنْدَ الْقِتَالِ وَاخْتِيَالُهُ عِنْدَ الصَّدَقَةِ، وَأَمَّا الَّتِي يُبْغِضُ الله فَاخْتِيَالُهُ فِي الْفَخْرِ». وَفِي رِوَايَةٍ فِي الْبَغْيِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُوْ دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4504Noor 4505
جابر بن عتیک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ غیرت کی ایک قسم وہ ہے جس کو اللہ تعالیٰ پسند فرماتے ہیں اور دوسری قسم وہ ہے جس کو اللہ تعالیٰ پسند نہیں فرماتے۔ غیرت کی وہ قسم جس کو اللہ تعالیٰ پسند فرماتے ہیں وہ غیرت ہے جو شک اور شبہ کی جگہ ہو (جیسے بیوی یا باندی بناؤ سنگار کر کے اجنبی مردوں کے پاس جائے) اور وہ غیرت جو اللہ تعالیٰ کو ناپسند ہے وہ غیرت ہے جو شک اور شبہ کی جگہ نہ ہو (یعنی بیوی پر بلا وجہ بدگمان ہو اور وسوسہ میں مبتلا ہو) اور (اسی طرح) تکبر کی ایک قسم وہ ہے جس کو اللہ تعالیٰ پسند نہیں فرماتے اور دوسری قسم وہ ہے جس کو اللہ تعالیٰ پسند فرماتے ہیں۔ وہ تکبر جس کو اللہ تعالیٰ پسند فرماتے ہیں آدمی کا فخر کرنا ہے جہاد کے وقت (یعنی جہاد کے وقت دلیری کے ساتھ اپنی شجاعت بیان کرتے ہوئے کفار کی حقارت بیان کرتے ہوئے لڑے) اور (اسی طرح) خیرات کے وقت بھی فخر کرے (یعنی علانیہ خوشدلی کے ساتھ خیرات کیا کرے تاکہ دوسروں کو بھی ترغیب ہو) اور وہ تکبر جو اللہ تعالیٰ کو ناپسند ہے وہ تکبر ہے جو نسب پر کیا جائے۔ اور ایک روایت میں یوں ہے کہ (اللہ تعالیٰ کو) ظلم اور حسد پر (فخر کرنا پسند نہیں) (اس کی روایت امام احمد، ابوداؤد اور نسائی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2659 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 2558 (unverified) 92% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.