اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 4506
ام المؤمنین بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے (فرماتی ہیں) کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (جبکہ ان کی باری کا دن تھا) آپ کے پاس سے رات میں اٹھ کر باہر
تشریف لے گئے۔ اس پر مجھے بڑی غیرت آئی (اس شبہ سے کہ کہیں آپ دوسری بیوی کے پاس
تشریف لے گئے ہوں، تھوڑی دیر بعد) آپ واپس تشریف لائے اور مجھے دیکھا کہ میں بے چینی
کی حالت میں پڑی ہوئی ہوں (یہ دیکھ کر) آپ نے فرمایا: عائشہ! کیا بات ہے (بے چین
کیوں ہو؟) کیا تمہیں غیرت آگئی۔ میں نے عرض کیا (ہاں) مجھ جیسی عورت پر (جس کا تعلق آپ
سے ہو اور جبکہ آپ حامل جمال و کمال ہیں) غیرت آپ جیسے پر کیوں نہیں آئی گی (یہ سن کر)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تمہارا شیطان تمہارے پاس آگیا تھا (اور اس نے تم
کو وسوسہ میں ڈال دیا) ام المؤمنینؓ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا میرے ساتھ
شیطان ہے؟ آپ نے فرمایا ہاں! پھر میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا آپ
کے ساتھ بھی (شیطان) ہے (جبکہ آپ سلطان الاصفیاء ہیں) آپ نے فرمایا: ہاں! لیکن اللہ تعالیٰ
نے میری اس پر مدد فرمائی ہے اور میں (اس کے وسوسہ سے) محفوظ رہتا ہوں (اس کی روایت مسلم
نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 2815 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.