Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Marriage

Hadith 3416

(زوجیت، قرابت اور ملکیت کے اعتبار سے خرچ کرنے

In this book

Current reading

Marriage

(زوجیت، قرابت اور ملکیت کے اعتبار سے خرچ کرنے

Zujajat al-Masabih 3416Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4565
ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ (غلاموں کے ساتھ) بُرا سلوک کرنے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا۔ صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ کیا آپ نے ہمیں نہیں بتایا کہ اس امت کے اکثر آدمی لونڈی، غلام اور یتیم ہوں گے آپ نے ارشاد فرمایا: ہاں! (میں نے کہا ہے تو صحابہ نے عرض کیا کہ سب کے ساتھ کس طرح احسان ہو سکے گا آپ نے فرمایا) تم جس طرح اپنی اولاد پر شفقت کرتے ہو اسی طرح ان پر بھی شفقت کرو اور ان کو وہ کھلاؤ جو تم خود کھاتے ہو، صحابہ نے پھر عرض کیا (ایسا عمل) بتائیے جو ہم کو دنیا میں فائدہ پہنچائے آپ ﷺ نے فرمایا (ایک تو) وہ گھوڑا جس کو تم باندھ کر رکھتے ہو اور جس پر تم اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہو اور (دوسرے) تیرا غلام بھی تیرے لئے کافی ہے اور اگر وہ نماز پڑھے تو وہ تیرا بھائی ہے۔ (اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 3691 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.