اردو
سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمائے گناہ کے کام میں نذر نہیں ہوتی 1 اور اس کا کفارہ یمین کا کفارہ ہے۔
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ معصیت کی نذر 1؎ کو پورا کرنا نہیں ہے۔ اور نہ ایسی
چیز کی نذر کو جس کا بندہ مالک نہیں ہے۔1 (مسلم)
عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں
کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا نذر کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے۔ (مسلم)
عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ نذر کی دو قسمیں ہیں:
(1) جو آدمی اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں نذر مانے تو وہ اللہ تعالیٰ کے لئے ہے اس کو پورا کرنا ہے۔
(2) اور جو آدمی معصیت کی نذر مانے تو یہ شیطان کے لئے ہے۔ اس کو پورا کرنا نہیں ہے۔
اور اس کا کفارہ وہی ہے جو قسم کا کفارہ ہے۔ (نسائی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 1645 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 1524 (unverified) 95% confidence
- Candidate: Sunan Abi Dawud 3290 (unverified) 94% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 1641a (unverified) 93% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 2125 (unverified) 88% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (5)
Note 1
(1) The statement: “There is no vow in disobedience, and its expiation is the expiation of an oath”: Know that if a vow is for an act of obedience, it is binding by consensus. If it is for a sin, fulfilling it is not permissible. There is disagreement regarding its formation. Its apparent meaning is that it does not form at all, and a vow of disobedience is invalid, with no expiation. This is the view of Shafi’i. It is also said that a vow of disobedience forms as an oath, with no fulfillment, but it requires expiation. This is the view of Abu Hanifah, and perhaps this narration is what Tahawi adopted. He said: If a vow is associated with sins, such as “It is upon me to kill so-and-so,” it is an oath, and expiation is required for breaking it. This is supported by the hadiths mentioned in this chapter. This is the essence of what is in “As-Sindhi,” “Al-Kawkab ad-Durri,” “Radd al-Muhtar,” and “Al-Mirqat.” Whoever seeks a detailed explanation of the school should refer to “Al-Urf ash-Shadhi.” The author of “Al-Mabsut” narrated that Sha’bi (may Allah be pleased with him) said: There is nothing upon a vow of disobedience, because sins are not obligated by a vow, and expiation is a substitute for the obligatory fulfillment of an oath or the obligatory fulfillment of a vow, which does not exist in disobedience. It is narrated that Abu Hanifah (may Allah be pleased with him) visited Sha’bi and asked him about this issue. He said: There is nothing upon him, because what is vowed is a sin. Abu Hanifah said: Is not the declaration of prohibition a sin, yet Allah commanded expiation for it? Sha’bi was perplexed and said: You are one of the opinionated. It is stated in “Al-Alamgiriyyah”: If one vows something that is a sin, it is not valid, but if he does it, expiation is required. It is stated in “Nayl al-Awtar”: There is disagreement regarding a vow of disobedience and whether expiation is required. The majority said: No. Ahmad, Thawri, Ishaq, some Shafi’is, and Hanafis said: Yes. Tirmidhi narrated the disagreement of the companions on this. They agreed on prohibiting a vow in disobedience, and their disagreement is only regarding the obligation of expiation. Those who obligated it cited the hadith of Aishah mentioned in this chapter and what is similar to it. The statement: “There is no vow in disobedience” does not mean it does not form at all, as that would not suit the statement “and its expiation is the expiation of an oath.” Rather, it means there is no fulfillment for it. This is explicit in some authentic narrations, which state: “There is no fulfillment for a vow in disobedience.” [Stated in “Fath al-Wadud”]
Note 2
(2) The statement: “There is no fulfillment for a vow in disobedience”: This is because the validity of a vow and the obligation to fulfill it require conditions, including that the vow be an act of drawing closer to Allah, the Exalted, and that it not be a sin if it is inherently forbidden, with no aspect of worship. If it has an aspect of worship but is forbidden for another reason, the vow is valid, such as vowing to fast on the day of sacrifice. If he fasts, he fulfills the obligation but sins, and it is better to fulfill it by fasting another day. [Stated in “Al-Fath”] Another condition is that the vowed act not be obligatory upon him before the vow. If he vows the obligatory pilgrimage, the noon prayer, or the like, nothing else is required. Another condition is that the vowed act not exceed what he possesses or be something he does not own. If he says about another’s sheep: “It is upon me to slaughter it on the day of sacrifice,” the vow is not valid. Another condition is that it not be impossible, such as vowing to fast yesterday or perform retreat therein, which is not valid. Another condition is that the vowed act be of a type that is legally obligatory, meaning what includes the mandated and the obligatory in technical terms, specifically the mandated. Thus, the vower is not obligated by what is not of a type obligatory by the vow, such as vowing to escort a funeral or enter a mosque. Another condition is that it be an intended act of worship, so vowing ablution, shrouding the dead, ritual bathing, or the like is not binding. [Taken from “Umdat ar-Ri’ayah” and “Radd al-Muhtar”]
Note 3
(3) The statement: “Nor in what a servant does not possess”: Its example is saying: “If Allah heals my sick person, such-and-such slave, who is not in my possession, is free.” If he later acquires it, he is not required to fulfill the vow, unlike if he suspends the emancipation of a slave he owns, as it is emancipated upon acquisition according to us. This is because a condition for the validity of a vow, according to us, is that the vowed act be owned by the vower or associated with the cause of ownership, such as saying: “If I buy you, it is upon me to emancipate you for Allah.” The disagreement regarding a vow is like the disagreement regarding divorce before marriage. The Hanafis, by analogy to the effects of suspending divorce on ownership or its cause, say: If the vowed act is associated with the cause of ownership, it is valid, and he must fulfill the vow. For example, if he says: “If I buy you, it is upon me to emancipate you for Allah,” when the purchase occurs, the vowed act occurs. Shafi’i said: This suspension is not valid, and he is not required to fulfill the vow, because suspension is like immediate execution. Just as immediate execution is not possible without ownership, suspension is not valid. The response is that suspension, such as saying: “If I buy you, it is upon me to emancipate you for Allah,” exists at the time, but the vowed act occurs when the condition is met, at which point ownership is realized, allowing fulfillment of the vow. This is unlike saying: “If Allah heals my sick person, such-and-such slave, who is not in my possession, is free,” as ownership has no effect there, neither immediately nor later, so the vow is not valid with this suspension, just as an immediate vow without ownership is not valid. Thus, the statement “nor in what a servant does not possess” is understood accordingly. Shafi’i’s inference from it is not valid. [Taken from “Al-Luma’at,” “Radd al-Muhtar,” “Al-Urf ash-Shadhi,” and others]
Note 1
(ابوداؤد، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ) اور امام طحاوی اور ابو یعلی بن سکن نے اس کو صحیح قرار دیا ہے۔ اس میں نذر کرنے والوں کی تعریف آئی ہے۔ اور نذر ماننے کے بارے میں اختلاف ہے۔ اس کو مستحب بھی قرار دیا گیا ہے اور مکروہ بھی کہا گیا ہے۔ امام نووی کے پاس یہی بات مؤکد ہے۔ اور امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو خلاف اولیٰ فرمایا ہے۔ اور بعض متاخرین نے منع کو غیر شرعی نذر پر محمول کیا ہے اور نیکی کی نذر ماننے کو مستحب قرار دیا ہے۔ ہم عنقریب دونوں کی وضاحت اسی باب میں ان شاء اللہ بیان کریں گے۔
Note 2
1 قولہ ”ولا فيما لا يملك العبد“ (جس چیز کا بندہ مالک نہ ہو اس نذر کو پورا کرنا نہیں ہے) اس کی صورت یہ ہے کہ مثلاً یوں کہے کہ اگر اللہ تعالیٰ میرے بیمار کو شفا دے تو فلاں غلام آزاد ہے جب کہ وہ (غلام) اس کی ملک میں نہیں ہے۔ اور اگر اس نذر کے بعد وہ اس کی ملک میں آ جائے تب بھی اس کو یہ نذر پوری کرنا ضروری نہیں ہے۔ اس کے برخلاف جب وہ کسی غلام کی آزادی کو اپنی ملکیت کے ساتھ معلق کرے تو یقیناً وہ ہمارے پاس اس کا مالک ہونے کے بعد آزاد ہو جائے گا۔ کیونکہ نذر کے صحیح ہونے کی ہمارے ہاں شرط یہ ہے کہ جس چیز کی نذر مانی گئی ہے وہ نذر ماننے والے کی ملک ہو یا سبب ملک کی طرف اس کی نسبت کی گئی ہو مثلاً وہ یہ کہے کہ میں تجھ کو خریدوں گا تو اللہ تعالیٰ کے لئے میرے ذمہ ہے کہ تجھ کو میں آزاد کر دوں۔ اور منت کے بارے میں یہ اختلاف ایسا ہی ہے جیسا قبل نکاح طلاق کے بارے میں ہے۔ ملک یا سبب ملک پر طلاق کو معلق کرنے کی احادیث پر قیاس کرتے ہوئے حنفیہ کہتے ہیں کہ جس چیز کی نذر مانی گئی ہے اس کی نسبت سبب ملک کی طرف کی جائے تو نذر صحیح ہے۔ اور اس کو پورا کرنا ضروری ہے۔ مثلاً اگر یہ کہے کہ میں تجھے خریدوں گا تو اللہ تعالیٰ کے لئے میرے ذمہ ہے کہ تجھے آزاد کر دوں۔ جب بھی خریدی ہو جائے تو نذر کردہ چیز لازم ہو جائے گی۔ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں اس طرح معلق کرنا درست نہیں ہے۔ اور ایسی نذر کو پورا کرنا ضروری نہیں کیونکہ کسی چیز کو معلق کر کے کرنا اور اس کو مطلق نہ کر کے کرنا دونوں ایک ہی طرح ہیں۔ عدم ملک کی صورت میں جس طرح تنجیز یعنی بغیر معلق کئے کرنا ممکن نہیں ہے اسی طرح تعلیق بھی درست نہیں ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ تعلیق مثلاً ”ان اشتريتك فلله علي ان اعتقك“ (اگر میں تجھے خریدوں گا تو اللہ تعالیٰ کے لئے میرے ذمہ تجھے آزاد کرنا ہے) اگرچہ تعلیق جملہ میں فی الحال موجود ہے لیکن جس چیز کی نذر کی جاری ہے وہ شرط کے پائے جانے پر ہی پائی جائے گی اور اس وقت وہ ملکیت بھی پائی جائے گی جو نذر کو پورا کرنے کے لئے ضروری ہے۔ اس کے برخلاف یہ کہنا ”ان شفى الله مريضى فالعبد الفلانى حر“ (اگر اللہ تعالیٰ میرے مریض کو شفا دیدے تو فلاں کا غلام آزاد ہے) جو اس کی ملکیت میں نہیں ہے کیونکہ یہاں ایسی صورت میں ملکیت کا کوئی نام و نشان ہی نہیں ہے، نہ فی الحال نہ بعد میں۔ اس لئے ایسی تعلیق کے ساتھ نذر درست نہیں ہوتی۔ جیسا کہ غیر کی ملکیت میں بغیر تعلیق کے نذر درست نہیں ہوتی حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد ”ولا فيما لا يملك العبد“ کو اسی پر محمول کیا جائے گا۔ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا اس سے استدلال کرنا درست نہیں ہے۔ (اشعۃ اللمعات، رد المحتار، العرف الشذی وغیرہ) 1۔ قوله من نذر ان يطيع الله فليطعه الخ (جو آدمی نذر مانے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرے گا تو اس کو چاہئے کہ وہ اطاعت کرے) شیخ ابن ہمامؒ نے فرمایا ہے اگر نذر کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرے پھر وہ شرط پائی جائے تو اس کے ذمہ اس نذر کو پورا کرنا ضروری ہے۔ کیونکہ نذر کے بارے میں احادیث شریفہ مطلق ہیں یعنی تنجیز اور تعلیق کی قید کے بغیر نذر کو پورا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اور یہ اس لئے کہ جو نذر شرط کے ساتھ ہے وہ شرط کے پائے جانے کے وقت بغیر شرط کی نذر کی طرح سے ہے گویا یہ ”لله على كذا“ بغیر شرط کے کہنے کی طرح سے ہے حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ آپ نے نذر جب کسی شرط کے ساتھ معلق ہو تو اس نذر کی چیز کو پورا کرنا ضروری قرار دینے کے قول سے رجوع فرمایا ہے یعنی اب اس کو اختیار ہے وہی نذر کی ہوئی چیز پورا کرے یا کفارہ دے اور یہی قول امام محمد رحمتہ اللہ علیہ کا ہے۔ پس وہ یہ کہے کہ اگر میں ایسا کام کروں گا تو میرے ذمہ ایک حج ہے یا ایک سال کے روزے ہیں تو اس کو اختیار ہے۔ ایک حج کرے یا ایک سال کے روزے رکھے یا چاہے تو کفارہ دے۔ اگر تنگدست ہے تو اس کو اختیار ہے کہ وہ سال بھر کے روزے رکھے یا تین دن روزوں کے ذریعہ سے کفارہ دے لیکن عام روایات میں خاص نذر کو پورا کرنا لازم ہونے کا ذکر ہے۔ اور نوادر میں امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے قول میں نذر کی چیز پورا کرنے یا کفارہ دینے کا اختیار مذکور ہے۔۔۔ بقیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ ۔۔۔ باقی حاشیہ۔۔۔ عبدالعزیز بن خالد ترمذی سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ میں حج کے ارادے سے نکلا اور جب کوفہ میں داخل ہوا تو کتاب النذور والکفارات سیدنا امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے پاس پڑھا اور جب اس مسئلہ پر پہنچا تو آپ نے فرمایا کہ ٹھہر جاؤ کیونکہ میری رائے اب یہ ہے کہ میں اس سے رجوع کروں اور جب میں حج سے واپس ہوا تو اس وقت تک سیدنا امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا وصال ہو چکا تھا۔ ولید بن ابان نے یہ بتایا کہ آپ نے اپنے انتقال سے سات دن پہلے اس قول سے رجوع کیا اور فرمایا کہ اس کو (نذر پورا کرنے یا کفارہ دینے) کا اختیار ہے۔ اسمعیل زاہدی اسی قول پر فتوی دیتے تھے۔ امام ولواجی نے فرمایا ہے کہ مشائخ اور بخارا کے علماء اسی پر فتوی دیتے تھے۔ علامہ نے اسی کو اختیار کیا ہے اور فرمایا ہے کہ یہ حکم اس زمانے میں کثرت ابتلاء کی وجہ سے ہے۔ اور ظاہر روایت کی وجہ قرآن پاک کی آیت اور احادیث شریفہ کے نصوص ہیں۔ اور نوادر کی روایت وہ حدیث پاک ہے جو مسلم شریف میں ہے کہ عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ”نذر کا کفارہ یمین کا کفارہ ہے“۔ اور اس کا تقاضہ یہ ہے کہ کفارہ سے مطلقاً نذر ساقط ہو جائے۔ اس میں تعارض کو دور کرنے کے لئے شئی معین کے پورا کرنے کو بغیر شرط کے نذر پر محمول کیا جائے گا۔ اور کفارہ کے ذریعہ سقوط کو نذر معلق پر محمول کیا جائے گا۔ اب اس میں کوئی اشکال نہیں ہے۔ کیونکہ نذر معلق فی الحال منفی ہے اور اس میں نذر ثابت نہیں ہے اس لئے یہ نذر قسم کی طرح ہے اس معنی میں کہ کفارہ کو واجب کرنے کا سبب قسم کو توڑنا ہے اور یہ (حنث) جس وقت کام کیا جا رہا ہے غیر موجود ہے۔ پس اس کو قسم کے ساتھ ملحق کیا جائے گا۔ برخلاف نذر غیر معلق کے کہ وہ نذر فی الوقت ثابت ہے۔ پس اس میں شئی معین کو پورا کرنے کی حدیث پر عمل کیا جائے گا۔ مصنف رحمۃ اللہ علیہ اور محققین کے پاس ایسی شرط جس میں کفارہ کافی ہو جاتا ہے اس سے مراد وہ شرط ہے کہ جس کے کئے جانے کا ارادہ ہو مثلاً گھر میں داخل ہونا یا فلاں سے کلام کرنا وغیرہ۔ کیونکہ جب متکلم کا مقصود اس کا عدم وقوع ہے تو اس سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ جس چیز کی نذر کی گئی وہ بھی مقصود نہیں ہے کیونکہ اس میں ایسی شرط لگا کر رکاوٹ قائم کی گئی ہے۔ نذر کو ایسی شرط پر معلق کرنا جس کا وقوع مقصود نہیں ہے تو خود کو بھی اس نذر سے روکنا مقصود ہے۔ کیونکہ انسان ہمیشہ عبادت کرتے رہنے کو واجب نہیں کر لیتا اگرچہ اس سے ثواب حاصل ہوتا ہے۔ کیونکہ اس میں اندیشہ ہے کہ اس کو پورا کرنا مشکل ہو جائے گا بلکہ ہو سکتا ہے کہ وہ عذاب کا سبب بن جائے اسی لئے صحیح حدیث شریف میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نذر سے منع فرمایا ہے کہ انه لا يات بخير (یہ خیر کو نہیں لاتی)۔ اب رہی ایسی شرط جس کا وقوع مطلوب ہے مثلاً یوں کہے کہ اللہ تعالیٰ میرے بیمار کو شفا دے یا میرا غائب ہونے والا آ جائے یا میرا دشمن مر جائے تو اللہ تعالیٰ کے لئے میرے ذمہ ایک مہینہ کے۔۔۔ بقیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ ۔۔۔ باقی حاشیہ۔۔۔ روزے ہیں۔ اس میں اگر شرط پائی جائے گی تو اس نذر کردہ عین شئی (اس نذر کی ہوئی چیز ہی) کا پورا کرنا ضروری ہے۔ کیونکہ جب اس کے پاس شرط کا وقوع مطلوب تھا تو نذر بھی اس کی مقصود تھی۔ تو یہ نذر، غیر معلق نذر کی طرح ہے۔ لہذا غیر معلق کا حکم جاری ہوگا۔ یعنی اس کو پورا کرنا ضروری ہے۔ یعنی عین شئی منذور کو پورا کرنا ہوگا اور اس کو تخییری نذر پر محمول کیا جائے گا۔ اور کفارہ کے کافی ہونے کو ایسی نذر معلق پر محمول کیا جائے گا جس کا ہونا مقصود نہ ہو۔ بعض فقہاء نے اس کا نام نذر اللجاج رکھا ہے۔ (انتھی) اور تاج کعبہ کی حدیث شریف کو ایسی نذر معلق پر محمول کیا جائے گا جس کا وقوع مقصود نہیں ہے۔ اگر اس کو توڑ دے گا تو کفارہ واجب ہوگا۔ حضرت امام شافعی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ نذر ماننے والا جب اس پر عمل کرے گا تو اس پر قسم توڑنے کی طرح کا کفارہ کافی ہو جائے گا۔ اور حضرت امام محمد رحمة اللہ علیہ اپنی موطا میں ظاہر روایت کو اختیار کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس پسندیدہ یہ ہے کہ اس نے اپنے نفس پر جس چیز کو نذر کر لیا ہے اس کو پورا کرے اور اس کو ضرورت کی حد تک روک لے کر صدقہ دے اور جب مزید مال فراہم ہو جائے تو جس قدر روکا تھا اس کے مثل صدقہ میں دے دے۔ 1؎ قوله ومن نذر ان يعصيه فلا يعصه (اور جو معصیت کی نذر مانے وہ معصیت کا کام نہ کرے) اس میں بات دلیل ہے کہ جو آدمی طاعت یعنی نیک کام کی نذر مانے تو اس کو پورا کرنا ضروری ہے اگرچہ کسی چیز کے ساتھ اس کو معلق یعنی مشروط نہ کیا ہو اور جو آدمی کسی معصیت یعنی نافرمانی کے کام کی نذر مانے تو اس کو پورا کرنا جائز نہیں ہے۔ اور کفارہ بھی لازم نہیں آتا تو کیونکہ اگر کفارہ لازم آتا تو حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو ضرور بیان کرتے۔ (شرح السنہ) صاحب مرقات نے فرمایا اس بات کو جانو کہ یمین اور نذر دونوں کے درمیان فرق ہے اور علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ قسم، خواہ وہ قسم طاعت کی ہو، یا معصیت کی، یا کسی امر مباح کی اس کو پورا نہ کرنے سے کفارہ لازم آتا ہے لیکن نذر کا جہاں تک تعلق ہے اگر وہ طاعت میں ہے یعنی نیک کام کے لئے ہے تو اس کو پورا کرنا ضروری ہے اور اگر معصیت کی ہے تو پورا کرنا درست نہیں ہے البتہ اس میں کفارہ کے واجب ہونے۔۔۔ بقیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ --- باقی حاشیہ--- کے بارے میں علماء کا اختلاف ہے۔ امام اعظم ابو حنیفہ، امام مالک اور امام شافعی رحمہم اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اس میں کفارہ نہیں ہے۔ اور حضرت امام احمد رحمۃ اللہ علیہ سے دو روایتیں ہیں۔ ایک روایت میں ہے کہ یہ نذر منعقد ہو جاتی ہے لیکن اس کو پورا کرنا جائز نہیں ہے البتہ کفارہ واجب ہے اور حنفیہ سے ایک دوسری روایت میں ایسا ہی ہے۔ حنفیہ کے اس حکم کا خلاصہ یہ ہے کہ نذر معصیت کے متعلق دو قول ہیں: پہلا قول یہ ہے کہ کفارہ واجب ہے۔ اسی کو امام طحاویؒ نے اختیار کیا ہے اور دوسرا قول، ہمارا اصل مذہب ہے وہ یہ ہے کہ اگر معصیت کی نذر مانے تو اس کو نہ پورا کرنا ہے نہ کفارہ دینا ہے۔ (رحمة الامة، رد المحتار، عرف الشذی) 1؎۔ قولہ: مروه فليتكلم الخ (ان کو یہ حکم سنا دو کہ وہ بات کریں) اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ ہر وہ چیز جس سے انسان کو تکلیف ہوتی ہے اور کتاب و سنت میں اس کی مشروعیت کا کوئی ذکر نہیں ہے جیسے برہنہ پیر چلنا، دھوپ میں بیٹھنا، یہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت یعنی نیکی میں سے نہیں ہے۔ اور اگر نذر اطاعت میں نہ ہو تو وہ معصیت ہو جائے گی اور معصیت، اطاعت خداوندی کے خلاف ہے۔ پس ایسی نذر منعقد نہیں ہوتی اسی لئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث شریف میں ابو اسرائیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو صرف روزہ پورا کرنے کا حکم فرمایا اور اس کے علاوہ دوسری چیزوں کے لئے حکم نہیں فرمایا۔ اور اس کو اس بات پر محمول کیا جائے گا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کو جانتے ہیں کہ یہ چیز (روزہ رکھنا) ان کے لئے مشقت کا باعث نہیں ہے۔ 1؎ قوله لا نذر الا فيما ابتغى به وجه الله تعالى (آدمی جن چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کر سکتا ہے ان کے سوا کسی چیز کی نذر درست نہیں):۔ یہ حدیث شریف اور اس سے پہلے مذکورہ حدیث شریف اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ مباحات میں نذر منعقد نہیں ہوتی مثلاً اگر کوئی امر مباح کی نذر مانے اور یہ کہے کہ اللہ تعالیٰ کے لئے میرے ذمہ ہے کہ گھر تک پیدل چلوں گا یا اپنے گھوڑے پر سوار ہوں گا یا اپنے کپڑے پہنوں گا تو حضرت امام اعظم ابوحنیفہ اور امام مالک رحمۃ اللہ علیہما کے پاس اس کے ذمہ کوئی چیز نہیں ہے۔ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں اگرچہ ایسی نذر ضروری نہیں ہے مگر اس کے خلاف کرنے سے کفارہ لازم آتا ہے۔ امام احمد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں اس سے نذر منعقد ہو جائے گی لیکن اس کو اختیار ہے۔ چاہے تو پورا کرے یا کفارہ دے اور منجملہ ان دلائل کے جس سے نذر مباح کو پورا کرنے پر استدلال کیا گیا ہے اس خاتون کا قصہ بھی ہے جس نے دف بجانے کی نذر مانی تھی۔ ہم کہتے ہیں کہ دف بجانا اطاعت کے امور میں سے نہیں ہے کہ جس سے نذر متعلق ہوتی ہے البتہ اس کی بہتر توجیہ یہ ہو سکتی ہے کہ وہ مباحات کے قبیل سے ہے مگر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک غزوہ سے بہ سلامتی تشریف آوری کے اظہار کی خوشی اس کے ساتھ شامل ہوگئی جو کافروں کو بری لگتی ہے اور اس میں منافقوں کی ذلت وخواری بھی ہے تو اس طرح یہ فعل امور تقرب میں سے ہوگیا۔ اور اسی مفہوم میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا کافروں کی ہجو کے لئے ارشاد فرمانا کہ تم کفار قریش کی ہجو کرو کیونکہ یہ ان پر تیر برسانے سے زیادہ شدید ہے۔ پھر علماء کا اختلاف ہے اس آدمی کے بارے میں جس نے حالت شرک میں کسی چیز کی نذر مانی پھر مسلمان ہوگیا۔ حضرت امام شافعی اور امام احمد رحمہما اللہ کے مذہب میں یہ ہے کہ آدمی اپنے نفس پر حالت شرک میں کوئی چیز واجب کرلے جیسے اعتکاف یا صدقہ کرنا یا ایسی کوئی چیز واجب کرلے جو اللہ تعالیٰ کے لئے مسلمان اپنے ذمہ واجب کر لیتے ہیں پھر وہ شخص مسلمان ہوجائے تو یہ نذر اس پر واجب ہے۔ حضرت ابراہیم نخعی، امام ثوری، حضرت امام اعظم، امام ابویوسف، امام محمد،۔۔۔ بقیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ ۔۔۔ باقی حاشیہ ۔۔۔ امام مالک رحمہم اللہ اور امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اپنے ایک قول میں اور امام احمد رحمۃ اللہ علیہ کی ایک روایت میں ہے کہ اس پر کوئی چیز واجب نہیں ہوتی اور اس بارے میں حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی حدیث سے استدلال کرتے ہیں۔ کہ جو آدمی معصیت کی نذر مانے تو معصیت نہ کرے۔ اور عمرو بن شعیب کی حدیث سے بھی ان کا استدلال ہے کہ نذر وہ ہے جس سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی مقصود ہو پس ان احادیث شریفہ سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ یمین اس وقت واجب ہوتی ہیں جب کہ وہ منجملہ ان چیزوں کے ہوں جن سے اللہ تعالیٰ کا تقرب حاصل کیا جاتا ہے اور اگر اللہ تعالیٰ کے احکام کی خلاف ورزی کی نذر مانی جائے تو وہ واجب نہیں ہوگی۔ اور ملا علی قاری نے فرمایا: کم از کم ہدی ایک بکری، زیادہ سے زیادہ اونٹ ہے بکری کافی ہے۔ اونٹ کا جو حکم ہے مستحب ہونا فرد یہ نذر مانے کہ ”اللہ کے لئے مجھ پر روزہ ہے یا یہ کہے کہ اللہ کے لئے مجھ پر اعتکاف ہے“۔ اور پھر وہ اس کو پورا کرے تو اللہ تعالیٰ کا قرب اس کو حاصل نہیں ہوگا۔ اس لئے کہ جب یہ نذر اپنے ذمہ واجب کررہا تھا اس کی مراد اس کے وہ باطل معبود تھے جن کی خدا کے سوا وہ عبادت کرتا تھا۔ اور یہ معصیت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد گرامی ”لا نذر في معصية الله“ میں یہ شامل ہے (لہذا اس کو پورا نہیں کیا جائے گا)۔ (ماخوذ از رحمۃ الامۃ، نیل الاوطار، مرقات، عمدۃ القاری، طحاوی) 1؎ قولہ نذرت ان تمشي الى البيت الخ (خانہ کعبہ تک پیدل جانے کی نذر مانی) اس حدیث شریف کا مطلب یہ ہے کہ جب کوئی آدمی قسم کھائے کہ اگر وہ ایسا کام کرے گا تو خانہ کعبہ کو پیدل جائے گا اور وہ اس کو پورا کرے تو قیاس چاہتا ہے کہ کوئی چیز اس پر لازم نہ آئے کیونکہ نذر اس وقت واجب ہوتی ہے جب کہ منذور (جس کی نذر مانی گئی) واجبات شرعیہ میں سے ہو اور بیت اللہ کو پیدل جانا شرعاً واجب نہیں ہے۔ کیونکہ اس نے جو چیز لازم کیا ہے وہ پیدل چلنا ہے یہ اس کے ذمہ لازم نہیں آئے گا تو بدرجہ اولیٰ دوسری چیز یعنی حج و عمرہ بھی لازم نہیں آئینگے مگر استحساناً (خلاف قیاس) اس کے ذمہ حج یا عمرہ لازم ہوگا۔ اور سیدنا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی اسی طرح کی روایت آئی ہے اور اس لئے بھی کہ عرف میں اس لفظ کا ذکر حج یا عمرہ کے لئے ہوتا ہے اور نذر اور قسموں میں عرف کا اعتبار ہے پس ہم نے اس کو اس سے مجازاً حج یا عمرہ کا لازم آنا قرار دیا ہے کیونکہ کلام کا مقصود لوگوں کے لئے اپنے مافی الضمیر کا اظہار کرنا ہوتا ہے۔ جب کوئی لفظ کسی معنی میں مجازاً مستعمل ہونے لگتا ہے تو وہ اس معنی میں حقیقت کی طرح سے ہو جاتا ہے پھر اس کو حج یا عمرہ دونوں میں کسی ایک کو ادا کرنے کا اختیار رہے گا کیونکہ وہ دونوں کعبہ اللہ سے متعلق ایسی عبادتیں ہیں کہ ان کی ادائی احرام کے بغیر اور اس مقام پر گئے بغیر نہیں ہو سکتی۔ علماء کا اس آدمی کے بارے میں اختلاف ہے جو بیت اللہ تک پیدل جانے کی نذر مانے۔ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر اس کو پیدل چلنے کی طاقت ہے تو چلے، اگر چل نہیں سکتا تو سوار ہو جائے اور ایک دم دے۔ (بکرا ذبح کرے) اور حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے اصحاب فرماتے ہیں کہ چلنے کی طاقت ہو یا نہ ہو دم دے اور سوار ہو جائے۔ البتہ ہمارے پاس مسئلہ یہ ہے کہ اس کو اختیار رہے گا چاہے تو پیدل چلے کیونکہ یہ کدۂ مشورت ہے اور اس میں اس کی نذر پوری ہو جائے گی۔ اور چاہے تو سوار ہو کر جائے۔ اس دوسری صورت میں ایک بکری ذبح کرے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس نے حج یا عمرہ میں ایک قسم کا نقص پیدا کیا کیونکہ پیدل حج کرنا افضل ہے اور اس لئے بھی کہ پیدل طریقے سے مناسک کی ادائی مکمل طور پر ہوتی ہے۔ اس روایت کی بناء پر ہے کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما جب نابینا ہو گئے تھے فرمایا کرتے تھے مجھے کسی چیز پر اتنا افسوس نہیں جتنا کہ حج کے لئے پیدل نہ چل سکنے پر ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے پیدل جانے والوں کا ذکر مقدم فرمایا ہے۔ ارشاد ہے ”ياتوك رجال۔۔۔ بقیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ ---باقی حاشیہ---وعلی کل ضامر” (تمہارے پاس لوگ پیدل چلے آئیں گے اور ہر دبلی اونٹنی پر (سوار ہو کر) پس جب آدمی سوار ہو جائے، تو اس نے ایک قسم کا نقص اس میں داخل کیا اور مناسک میں نقص کی تلافی دم سے ہوتی ہے یعنی جب اس کو صفت کمال کے ساتھ شروع کرے اور صفت نقصان کے ساتھ اس کو ادا کرے تو نقصان کی تلافی ضروری ہوگی۔ اس طرح دم دینے سے اس کی تلافی ہو جاتی ہے۔ کیونکہ حضور علیہ وآلہ الصلاۃ والسلام کا ارشاد ہے ”من رها ان تركب ولترق دما“ اس کو حکم دو کہ وہ سوار ہو جائے اور دم دے۔ امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کے پاس دو قول ہیں۔ ایک تو ہمارے قول کے مطابق ہے کہ اس پر دم ہے اور یہ ان کا قول راجح ہے۔ اور دوسرا قول یہ ہے کہ اگر پیدل چلنے سے عاجز ہو جائے تو اس پر دم نہیں ہے اور اس کے ذمہ کوئی چیز واجب بھی نہیں ہے۔ پھر ہمارے پاس دم اور ہدی کم سے کم ایک بکری ہے اور زیادہ سے زیادہ اونٹ ہے۔ بکری کافی ہو جاتی ہے اور اونٹ کا حکم استحبابی ہے۔ امام شافعیؒ کے اس بارے میں دو قول ہیں اور اس میں سے یہی قول راجح ہے۔ ہدی کا مطلق ذکر ہے اونٹ کا تعین نہیں ہے۔ اس روایت کی قوت کی بناء پر ہم اسی پر عمل کرتے ہیں پھر اس باب میں اختلاف ہے کہ پیدل چلنے کا آغاز کہاں سے کیا جائے۔ تو کہا گیا کہ میقات سے آغاز کرے اور یہ بھی کہا گیا کہ جہاں سے احرام باندھا گیا ہے وہاں سے آغاز کرے۔ امام فخر الاسلام، عتابی اور ان کے سوا دیگر علماء کا یہی قول ہے۔ اور یہ بھی کہا گیا کہ اپنے گھر سے اس کا آغاز کرے۔ شمس الائمہ سرخسیؒ اور صاحب ہدایہ کی رائے یہی ہے۔ اور قاضی خان، امام زیلعی اور ابن ہمام رحمہم اللہ تعالیٰ نے اس کو صحیح قرار دیا کیونکہ عرف میں اسی کو مراد لیا جاتا ہے اور یہی قول قابل ترجیح ہے۔ اور اگر اپنے گھر سے احرام باندھے تو بالاتفاق گھر سے ہی چلنا ہو جائے۔ اور پھر کسی عذر کی وجہ سے یا بلا عذر پورا راستہ یا راستہ کا اکثر حصہ سوار ہو کر جائے تو اس پر دم لازم ہوگا کیونکہ اس نے واجب کو ترک کیا ہے جس سے عہدہ بر آ ہوسکتا تھا۔ اور اگر وہ کچھ راستہ سوار ہو کر طے کیا تو اس کے بقدر بکری کی قیمت صدقہ کرے۔ (مبسوط، مرقات، شروح کنز، نسولی، اشعۃ اللمعات) اور العرف الشذی میں ہے کہ بعض احادیث شریفہ میں ہدی کا ذکر ہے اور بعض میں تین دن کے روزے کا ذکر ہے اور بعض میں ان دونوں کا ذکر ہے۔ امام طحاوی فرماتے ہیں: ہوسکتا ہے کہ اس خاتون (عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کی بہن) نے نذر مانی ہو اور قسم کھائی ہو۔ میں کہوں گا کہ واجب تو ہدی ہے (یعنی بکری ذبح کرنا ہے) تین دن کے روزے ہدی کا بدل ہیں قسم کا کفارہ نہیں۔ کیونکہ ظاہر یہ ہے کہ کفارہ دینے سے مراد جنایت کا کفارہ ہے اور یہ ہدی ہے یا پھر اس کے قائم مقام روزے ہیں اس طرح روایت میں تطبیق ہو جاتی ہے۔ اور امام طحاوی کی تائید میں ابوداؤد شریف کی روایت ہے۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت میں قسم کا بھی ذکر ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما---بقیہ اگلے صفحہ پر--- ۔۔۔ باقی حاشیہ ۔۔۔ کا اجتہاد تھا۔ کیونکہ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے قسم کے بارے میں دریافت ہی نہیں کیا گیا تھا اس لئے اس کا ذکر روایتوں میں نہیں ہے۔ (انتہیٰ) صاحب بذل المجہود نے کہا ہے کہ عقبہ بن عامرؓ کی بہن کے قصے میں روایتیں مختلف ہیں۔ ایک روایت میں یہ ہے کہ اس نے برہنہ پا اور بغیر اوڑھنی کے حج کرنے کی نذر مانی تھی تو ان کی اس نذر میں دو باتیں شامل ہو گئیں۔ جن میں پہلی بات وہ ایسی عبادت تھی جس کی وہ طاقت نہیں رکھتیں اور دوسری بات معصیت تھی اور سر پر نہ اوڑھنا ہے۔ چونکہ ان کو برہنہ پا چلنے کی طاقت نہیں تھی اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سوار ہو کر جانے کا حکم فرمایا۔ اور سوار ہونے کا یہ حکم ان کے برہنہ پا پیدل حج کرنے کی نذر ماننے سے متعلق ہے، اور پھر ان کو تین دن کے روزے کا جو حکم فرمایا ہے یہ حکم ان کے سر پر نہ اوڑھ کر جانے کی نذر سے متعلق ہے جو معصیت ہے اور معصیت کی نذر نہیں ہوتی، اس لئے اب یہ نذر قسم بن گئی۔ لہذا ان کو قسم کے کفارہ کے طور پر تین دن کے روزے کا حکم فرمایا گیا کیونکہ معصیت کی قسم منعقد ہو جاتی ہے لیکن اس کو پورا کرنا جائز نہیں ہے۔ اس لئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو آدمی کسی معصیت کی منت مانے تو اس کو توڑ دینا واجب ہے اور اس پر قسم کا کفارہ لازم آئے گا۔ اب رہی دوسری روایتیں ان میں سر کو نہ ڈھانکنے کا اور معصیت کی نذر کا ذکر نہیں ہے بلکہ صرف طاعت الٰہی یعنی بیت اللہ تک پیدل جانے کا ذکر ہے بس یہ نذر منعقد ہو گئی اور اس کو پورا کرنا ضروری ہو گیا (انتہیٰ)۔ اور ہدایہ میں ہے: اس کے ذمہ پیدل چل کر حج یا عمرہ کرنا ہے اور اگر چاہے تو سوار ہو کر جائے اور اپنے ذمہ جس چیز کو لازم کر لیا تھا اس میں کمی کرنے کی وجہ سے ایک دم دے (یعنی بکری ذبح کرے)۔ 1؎ قوله يكون الهدي مكان المشي الخ :۔ (پیدل چلنے کے بدلے میں ایک ہدی ہو جائے گی) اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر چلنے پر قدرت ہو جائے تو دوبارہ چل کر جانے کی ضرورت نہیں۔ قیاس یہ چاہتا ہے کہ سوار ہو کر جانے کی صورت میں اس کی نذر پوری نہیں ہونا چاہئے بلکہ چلنے پر جب قدرت حاصل ہو جائے تو چل کر جانا ضروری ہونا چاہئے جیسا کہ کوئی آدمی مسلسل روزے رکھنے کی منت مانے اور تسلسل ٹوٹ جائے تو (تو منت پوری نہیں ہوگی) لیکن حج کے بارے میں یہ بات نص سے ثابت ہے لہذا اس پر عمل ضروری ہے چنانچہ امام ابو داؤد نے عبداللہ بن مبارک سے ایک حدیث کا ذکر کیا ہے کہ عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بہن بیت اللہ کو پیدل جانے کی نذر مانی تھی تو ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم فرمایا کہ وہ سوار ہو کر جائے اور ہدی دے (بکرا ذبح کردے)۔ (تعلیق الممجد) 1۔ قوله كفارة النذر اذا لم يسم كفارة يمين (نذر کا کفارہ جب نذر غیر معین ہو تو قسم کا کفارہ ہے) اس حدیث شریف کے مطلب سے متعلق علماء کے مابین اختلاف ہے۔ جمہور اصحاب شافعی نے اس کو ”نذر لجاج“ یعنی شرط و جزا کی صورت پر محمول کیا ہے مثلاً کوئی انسان جو زید سے بات کرنا نہیں چاہتا اگر وہ یہ کہے کہ میں زید سے بات کروں گا تو مجھ پر حج ہے یا اس کے سوا کوئی اور چیز کا ذکر کرے تو اس کو اختیار ہے چاہے تو نذر پوری کرے یا کفارہ دے۔ اور امام احمد اور بعض اصحاب شافعی علیہم الرحمۃ نے اس کو معصیت کی نذر پر محمول کیا ہے۔ جبکہ فقہاء اور اصحاب حدیث کی ایک جماعت نے اس کو نذر کے تمام اقسام پر محمول کیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ اس آدمی کو نذر کی تمام صورتوں میں اختیار حاصل ہے کہ نذر کے ذریعہ جو چیز لازم کر لیا ہے اس کو پورا کرے، یا قسم کا کفارہ دے۔ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ بلکہ اکثر فقہاء نے اس کو مطلق نذر پر محمول کیا ہے اور حضرات حنفیہ کا بھی یہی قول ہے۔ یہ ایسا ہی ہے جیسا کہ کوئی آدمی یہ کہے ”میرے ذمہ نذر ہے یا اللہ کے لئے نذر ہے میں ضرور ایسا کروں گا“ اور جس چیز کی قسم کھا رہا ہے اس چیز کا ذکر کرنا ضروری ہے۔ کیونکہ یہ ”یمین منعقدہ“ ہے اس میں کسی چیز کا تعین نہ کئے بغیر اس حدیث کی بناء پر کفارہ لازم آتا ہے۔ پھر بات یہ ہے کہ یہ نذر یا تو مطلق ہوگی یا کسی شرط کے ساتھ معلق ہوگی۔ اس طرح ان میں سے ہر ایک کی دو قسمیں ہوں گی۔