Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Hudud

Hadith 3584

The Chapter on Amputation for Theft

In this book

Current reading

Hudud

The Chapter on Amputation for Theft

Zujajat al-Masabih 3584Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4872Noor 4873Noor 4874Noor 4875
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے آپ نے فرمایا کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ڈھال جس کی قیمت ایک دینار یا دس درہم تھی چوری کرنے پر ایک آدمی کا ہاتھ کاٹا۔ (ابوداؤد) امام نسائی، امام بیہقی اور امام طحاوی نے ان (حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما) سے روایت نقل کی ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ڈھال کی قیمت دس درہم لگائی جاتی تھی۔ امام حاکم نے مستدرک میں ابن اسحاق سے روایت کی ہے اور فرمایا یہ حدیث امام مسلم کی شرط کے مطابق صحیح ہے مگر ان دونوں نے اس کی تخریج نہیں کی ہے۔ نسائی کی روایت عن عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ میں ہے انہوں نے کہا کہ مجن یعنی ڈھال کی قیمت حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں دس درہم تھی۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 4387 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.