Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Jihad

Hadith 3804

Opening narrations

In this book

Current reading

Jihad

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 3804Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5175
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ مجھے جہاد کے بارے میں بتائیے تو آپ ﷺ نے فرمایا!! اے عبداللہ بن عمرو اگر تم صبر کے ساتھ (جمے رہ کر) اور ثواب کی نیت سے لڑو گے تو اللہ تعالیٰ تم کو صابراً و محتسب (ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور ثواب کے لئے لڑنے والا) اٹھائے گا۔ اور اگر تم ریاکاری اور بڑائی کے لئے لڑو گے تو اللہ تعالیٰ تم کو ریاکار اور فخر کرنے والے کی حالت میں اٹھائے گا۔ اے عبداللہ بن عمرو تم جس حالت میں جنگ کرو گے یا قتل کئے جاؤ گے تو اللہ تعالیٰ تم کو اسی حالت میں اٹھائے گا۔ (ابوداؤد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2519 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.