اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5330
عمیر مولیٰ ابی اللحم سے روایت ہے کہ میں جنگ خیبر میں اپنے مالکوں کے ساتھ
حاضر ہوا تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے میرے بارے میں گفتگو کی اور بتلایا کہ میں غلام ہوں۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے حکم فرمایا تو میرے گلے میں تلوار ڈال دی گئی پس میں اس کو کھینچ رہا تھا
کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے کچھ معمولی سامان دینے کا حکم فرمایا اور میں آپ کی خدمت میں ایک
رقیہ (دم کرنے کا عمل) پیش کیا جس کو میں دیوانوں پر دم کرتا تھا آپ ﷺ نے مجھے اس کے بعض حصہ کو نکال
دینے اور بعض حصہ کو رکھنے کا حکم فرمایا (ترمذی، ابوداؤد) مگر ابوداؤد کی روایت لفظ ”المتاع“ پر ختم ہو جاتی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 1557 (unverified) 94% confidence
- Candidate: Sunan Abi Dawud 2730 (unverified) 91% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.