اردو
ابوالملیح سے روایت ہے کہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے پاس اہل حمص کی
چند خواتین آئیں۔ تو سیدتنا عائشہ نے فرمایا: تم کہاں سے آئی ہیں، وہ بولیں: ملک شام سے۔
انہوں نے فرمایا: شاید تم اس علاقہ کی ہو جس کی عورتیں حمام میں جاتی ہیں۔ وہ بولیں: ہاں آپ
نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ کوئی عورت شوہر کے گھر
کے علاوہ اپنے کپڑے نہیں اُتارتی مگر وہ اپنے اور اپنے رب کے درمیان پردہ کو چاک کر دیتی
ہے۔
اور ایک روایت میں ہے۔ اپنے گھر کے سوا میں، مگر وہ اپنا پردہ چاک
کر دیتی ہے اپنے اور اللہ بزرگ و برتر کے درمیان۔ (ترمذی، ابوداؤد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 4010 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2803 (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.