اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5959
سیدنا عروہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی خدمت میں بدشگونی کا ذکر کیا گیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: اور اچھا شگون فال نیک ہے۔ اور
بدشگونی کسی مسلمان کو (نیک کام) سے نہیں روکتی ہیں۔ پس جب تم میں سے کوئی ایسی چیز دیکھے جس
کو وہ ناپسند کرتا ہے تو چاہیے کہ وہ یہ کہے: اَللّٰهُمَّ لَا يَأْتِي بِالْحَسَنَاتِ إِلَّا أَنْتَ وَلَا يَدْفَعُ
السَّيِّئَاتِ إِلَّا أَنْتَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ. (اے اللہ! اچھائیاں صرف تو لے آتا ہے اور
برائیوں کو تیرے سوا کوئی دفع نہیں کرسکتا ہے، نہ برائی سے بچنے کی کوئی طاقت ہے اور نہ نیکی کرنے کی
کوئی قوت ہے مگر اللہ ہی سے)۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے مرسلاً کی ہے)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 3919 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
اور حدیث میں یہ نہیں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم برے ناموں سے بدفالی لیتے تھے۔ جیسا کہ اس باب میں اس کو لانے سے اس کا وہم پیدا ہو رہا ہے، اس حدیث کا مقام ”باب الاسماء“ ہے۔ اور مصنف علیہ الرحمہ نے حدیث کے ابتدائی حصہ کی مناسبت سے کہ جس میں مطلق شگون بد لینے کی نفی ہے، اس کو یہاں بیان کیا ہے۔ (ماخوذ از مرقات)