Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Etiquette

Hadith 4468

Chapter on Greeting

In this book

Current reading

Etiquette

Chapter on Greeting

Zujajat al-Masabih 4468Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6020
سیدنا طفیل بن ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ وہ ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا کرتے اور ان کے ساتھ بازار کو جاتے تھے، کہتے ہیں کہ جب ہم بازار کو جاتے تو عبداللہ بن عمر کسی معمولی سامان فروش کے پاس سے اور نہ کسی بڑے کاروباری کے پاس سے اور نہ کسی غریب کے پاس سے اور نہ کسی اور کے پاس سے گزرتے مگر آپ اس کو سلام کرتے۔ طفیل کہتے ہیں میں ایک دن عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا تو آپ نے مجھے بازار کو چلنے کے لئے فرمایا تو میں نے آپ سے کہا: آپ بازار میں کیا کریں گے نہ تو آپ کاروبار کے لئے ٹھہرتے ہیں، نہ سامان کے بارے میں دریافت کرتے ہیں نہ اس کا بھاؤ لگاتے ہیں اور نہ بازار کی مجلسوں میں بیٹھتے ہیں پس آپ ہمارے ساتھ یہیں بیٹھیں کہ ہم بات چیت کریں تو مجھ سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اے ابو بطن! (پیٹ والے) (راوی نے کہا: طفیل بڑے پیٹ والے تھے) ہم تو سلام کے لئے جاتے ہیں جس سے بھی ہم ملاقات کرتے ہیں سلام کرتے ہیں۔ (مالک۔ بیہقی شعب الایمان)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 4659 (unverified) 40% confidence
  • Candidate: Muwatta Malik 1780 (unverified) 35% confidence

Mishkat (candidate) 4659

Confidence and text similarity are not editorial verification.