اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6023
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا: تم راستوں میں بیٹھنے سے بچو تو انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمارے لئے ہماری مجالس کے سوا کوئی چارہ
نہیں، ہم اس میں بات چیت کرتے ہیں، تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم کو بیٹھنا ہی ہو تو راستے کا
حق ادا کرو، انہوں نے عرض کیا راستہ کا حق کیا ہے؟ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نظر
نیچی رکھنا، تکلیف دہ چیز کو دور کرنا، سلام کا جواب دینا، نیکی کا حکم کرنا اور برائی سے روکنا۔ (متفق علیہ)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 2465 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 2121a (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.