اردو
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ نے شعر کے بارے جو نازل کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا: مومن اپنی تلوار سے اور اپنی زبان سے جہاد کرتا ہے اور قسم ہے اس ذات کی جس کے دست
قدرت میں میری جان ہے تم اس سے ان کو اس طرح مارتے ہو گویا تیر چلایا جا رہا ہے۔ (شرح السنۃ)۔
ابن عبدالبر کی کتاب الاستیعاب میں ہے حضرت کعب نے عرض کیا: یا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ شعر کے بارے میں کیا فرماتے ہیں تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ مومن
اپنی تلوار اور اپنی زبان سے جہاد کرتا ہے۔