اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6325
سیدنا ابواُسید ساعدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے
کہا: اس اثناء میں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ اچانک آپ کے پاس ایک
آدمی بنی سلمہ قبیلہ کا حاضر ہوا اور کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! کیا میرے ماں باپ کے ساتھ
نیکی کرنے کی کوئی چیز باقی ہے جس کے ذریعہ میں ان دونوں کے ساتھ ان کے انتقال کے
بعد نیک سلوک کرسکوں تو آپ نے فرمایا: ہاں! ان کی نماز جنازہ پڑھنا اور ان کے لئے استغفار کرنا
اور ان کے بعد ان کے عہد و پیمان کو پورا کرنا اور اس رشتہ داری کو جوڑ کر رکھنا جو صرف ان کے
ذریعہ سے جوڑی جاتی ہے اور ان دونوں کے دوستوں کا اکرام کرنا۔ (ابوداؤد، ابن ماجہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 5142 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 3664 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.