Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Heart-Softening Narrations

Hadith 4983

Opening narrations

In this book

Current reading

Heart-Softening Narrations

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 4983Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6591
سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک روز خطبہ دیا اور ارشاد فرمایا: سنو! یقیناً دنیا ایک حاضر سامان ہے جس میں سے نیک و بد کھاتے ہیں اور سنو! آخرت ایک سچا مقررہ وقت ہے جس میں قدرت والا بادشاہ فیصلہ فرمائے گا سنو! یقیناً نیکی اپنی تمام اقسام کے ساتھ جنت میں ہے اور آگاہ رہو، شر اپنی تمام اقسام سمیت دوزخ میں ہے، خبردار! تم عمل کرتے رہو اللہ سے ڈرتے ہوئے اور یاد رکھو، تم اپنے اعمال کے مطابق پیش کئے جاؤ گے۔ جو کوئی ذرہ برابر نیکی کرے گا وہ اس کو دیکھ لے گا اور جو ذرہ برابر بھی برائی کرے گا وہ اس کو دیکھ لے گا۔ امام شافعی نے اس کو روایت کیا ہے۔