اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6623
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: جب
انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یمن کی طرف روانہ فرمائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو وصیت
کرتے ہوئے ان کے ساتھ نکلے جبکہ حضرت معاذ سوار تھے اور حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان
کی سواری کے ساتھ چل رہے تھے، جب (وصیت سے) فارغ ہوئے1 تو ارشاد فرمایا: اے معاذ
قریب ہے کہ تم میرے اس سال کے بعد مجھ سے نہ مل سکو اور یقیناً تم میری مسجد اور میرے روضہ
اقدس کے پاس سے گزرو گے تو حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فراق
سے بے انتہاء رو پڑے، پھر آپ واپس ہوئے اور مدینہ شریف کی جانب چہرہ انور کئے اور ارشاد
فرمائے: لوگوں میں سب سے زیادہ مجھ سے قریب متقی ہیں، جو بھی ہوں اور جہاں بھی ہوں۔ (احمد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Musnad Ahmad 22030 (unverified) 87% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (2)
Note 1
(1) His statement: “When he finished”: This means after completing the advice. (As stated in Al-Mirqat.)
Note 1
(۱) قوله: فلما فرغ أي من الوصية. كذا في «المرقاة».