Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues

Hadith 5799

Chapter on the Virtues of Abu Bakr (may Allah be pleased with him)

In this book

Current reading

the Virtues

Chapter on the Virtues of Abu Bakr (may Allah be pleased with him)

Zujajat al-Masabih 5799Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7493Noor 7494
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے آپ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یقیناً تم سے پہلے کی امتوں میں (1) صاحب الہام حضرات تھے(2) اور اگر میری امت میں کوئی ہوتے(3) تو وہ عمر ہوتے۔(بخاری)۔ اور امام مسلم نے بھی حضرت عائشہ سے اس کے ہم معنی روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 3689 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2398a (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (8)

Note 1

among the nations

(1) His statement “among the nations”: explains “before you,” meaning those who came before you. (As stated in Al-Mirqat)

Note 2

people inspired

(2) His statement “people inspired”: with a fathah on the dal and tashdid. Ibn Wahb explained it as those who are inspired. At-Turbashti said: In their terminology, an inspired person is one whose intuition is truthful, as if something is cast into their heart from the higher assembly, like one who has been spoken to. (As stated in Al-Mirqat)

Note 3

If there is anyone in my nation

(3) His statement “If there is anyone in my nation”: At-Turbashti said: This statement is not one of doubt, for this nation is the best of nations. If such people existed in other nations, they are more likely to be greater in number and rank in this nation. It is stated for emphasis and certainty, not to negate others. Its rhetorical significance is clear to one with understanding, as when someone says, “If I have a friend, it is so-and-so,” meaning they are uniquely perfect in friendship, not denying other friends. At-Tibi said: This condition is like a worker saying, “If I worked for you, pay me my due,” knowing they did, but implying any failure is due to the employer’s doubt despite clear merit. It is also said to be literal, as the wisdom in other nations, like the Children of Israel, required such inspiration due to the absence of a prophet and altered scriptures. This nation may not need it due to the preserved Qur’an, free from alteration, as stated by As-Suyuti. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله : من الأمم بيان لـ «ما» بمعنى «من» أي في الذين كانوا قبلكم. كذا في «المرقاة».

Note 2

قوله

(۲) قوله : محدثون بفتح الدال المشددة، أي ناس ملهمون، كما فسر به ابن وهب قال التوربشتي: المحدث في كلامهم هو الرجل الصادق الظن، وهو في الحقيقة من ألقي في روعه شيء من قبل الملأ الأعلى، فيكون كالذي حدث به. كذا في «المرقاة».

Note 3

قوله

(۳) قوله: فإن بيك في أمتي أحد فإنه عمر : قال التوربشتي: لم يرد هذا القول مورد التردد، فإن أمته أفضل الأمم، وإن كانوا موجودين في غيرهم من الأمم، فبالحري أن يكونوا في هذه الأمة أكثر عددا وأعلى رتبة، وإنها ورد مورد التأكيد والقطع به، ولا يخفى على ذي الفهم محله من المبالغة، كما يقول الرجل: إن يكن لي صديق فإنه فلان، يريد بذلك اختصاصه بالكمال في صداقته لا نفي الأصدقاء. قال الطيبي: هذا الشرط من باب قول الأجير: إن كنت عملت لك فوفني حقي، وهو عالم بذلك، ولكنه يخيل في كلامه أن تفريطك في الخروج عن الحق فعل من له شك في الاستحقاق مع وضوحه. وقيل: هو على ظاهره؛ لأن الحكمة في كونهم في بني إسرائيل احتياجهم إلى ذلك حيث لا يكون بينهم نبي وكتبهم طرأ عليها التبديل، واحتمل عنده أن لا تحتاج هذه الأمة إلى ذلك؛ لاستغنائها بالقرآن المأمون تبديله وتحريفه، ذكره السيوطي. كذا في «المرقاة».

Note 1

(1) قولہ: من الامم۔ یہ ما کا بیان ہے، جو من کے معنی میں ہے یعنی ان لوگوں میں جو تم سے پہلے گزرے ہیں۔ (مرقات) (2) قولہ: محدثون۔ دال کو فتحہ اور تشدید ہے ابن وہاب کی تفسیر کے مطابق جو الہام والے ہیں اور علامہ تورپشتی نے فرمایا محدث وہ ہے جو نیک گمان والے ہیں اور یہ حقیقت میں وہ لوگ ہیں جن کے دل میں ملاء اعلیٰ سے کوئی چیز ڈالی گئی ہو تو وہ ایسے شخص کی طرح ہے جس سے کوئی بات کہی گئی ہو۔(مرقات) (3) قولہ: فان يك في امتي احد فانه عمر۔ علامہ تورپشتی نے فرمایا: یہ کلام بطور تردد نہیں ہے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت افضل الامم ہے اگر وہ محدث دوسری امتوں میں ہوتے ہیں تو اس امت میں ان سے زیادہ ہوں گے اور ان سے زیادہ بلند رتبہ ہوں گے۔ یہ اسلوب کلام بطور تاکید ہے کسی بھی سمجھدار آدمی پر یہ بات مخفی نہیں کہ یہ مقام مبالغہ اور تاکید کا ہے یہ ایسا ہے جیسے کوئی شخص کہتا ہے اگر میرا کوئی دوست ہے تو فلاں ہے اس سے مراد دوستوں کی نفی مقصود نہیں ہے بلکہ یہ بتانا ہے کہ فلاں کمال درجہ کا دوست ہے۔ علامہ طیبی نے فرمایا یہ شرط مذکور کے اس قول کی طرح ہے اگر میں آپ کا کام کیا ہوں تو آپ مجھے میرا پورا حق دیجئے حالانکہ وہ اس کو جانتا ہے لیکن اس کی گفتگو سے ایسا خیال ہوتا ہے کہ حق سے نکلنے میں تمہاری کوتاہی اس شخص کے عمل کی طرح ہے جس کے استحقاق میں باوجود اس کی وضاحت کے شک ہو، یہ بھی کہا گیا یہ اپنے ظاہر پر ہے کیونکہ ان کے بنی اسرائیل میں ہونے میں یہ حکمت ہے کہ بنی اسرائیل اس طرف زیادہ ضرورت رکھتے تھے کیونکہ جب ان کے درمیان کوئی نبی نہیں ہوتے اور ان کی کتابوں میں تبدیلی واقع ہوگئی تھی اس امت محمدیہ کو اس کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کو قرآن جو تحریف و تبدیل سے محفوظ ہے کافی ہے۔(مرقات)

Note 2

اور امام طیبی نے کہا: ’’محدّث‘‘ سے مراد کثرت سے جن کو الہام کیا جاتا ہے جو الہام میں انبیاء کے درجہ کے قریب رہے تو ایسی صورت میں معنی ہونگے تم سے پہلے کی امت میں اصحاب الہام ہوا کرتے جن کو ملاء اعلیٰ کی طرف سے الہام ہوتا اگر اس شان کے میری امت میں کوئی ہوتے تو وہ عمر ہوتے اور یہ بڑی فضیلت ہے۔