Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues

Hadith 5919

Chapter on the Virtues of the Prophet’s Household (ﷺ) (may Allah be pleased with them)

In this book

Current reading

the Virtues

Chapter on the Virtues of the Prophet’s Household (ﷺ) (may Allah be pleased with them)

Zujajat al-Masabih 5919Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7632
حضرت عبدالرحمن بن ابی نعم سے روایت ہے فرمایا: میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے سناتا جب کہ ان سے ایک شخص مُحرِم کے متعلق دریافت(25) کر رہا تھا۔ شعبہ کہتے ہیں میں سمجھتا ہوں اس نے کہا کہ مُحرم جو مکھی مارتا ہے۔ تو آپ نے فرمایا: اہل عراق مجھ سے مکھی کے متعلق دریافت کرتے ہیں حالانکہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسہ کو شہید کردیا جب کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ دونوں دنیا میں میرے دو پھول ہیں(26)(بخاری)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 3753 (unverified) 97% confidence · Validation similarity: 0.778

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

a man asked him about the muhrim

(1) The statement “a man asked him about the muhrim”: A circumstantial clause. The statement “Shu’bah said”: Meaning, one of the narrators of this Hadith. The statement “I think”: Meaning, I believe he asked about the muhrim. In Adh-Dhakha’ir, from Ibn Umar: He was asked about the muhrim killing flies, meaning whether it is permissible or not, and this is an explanatory insertion. The statement “people of Iraq”: Meaning, Kufa. At-Tibi said: The statement “he said: the people of Iraq” is a circumstance for “I heard.” The statement “a man asked him about the muhrim” is also circumstantial. The statement “Shu’bah said: I think he asked about killing flies” is the narrator’s explanation of the man’s question, meaning what do you say about a muhrim killing flies. The statement “they killed”: A circumstance for the pronoun in “they ask.” The statement “and he said”: Meaning, while he said. (Derived from Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله : وسأله رجل عن المحرم: جملة حالية. وقوله: «قال شعبة أي أحد رواة هذا الحديث. وقوله: «أحسبه أي أظنه، أي السائل سأله عن المحرم. وفي الذخائر عن ابن عمر : وقد سئل عن المحرم يقتل الذباب يعني أيجوز قتله أم لا؟، والجملة معترضة. وقوله: «أهل العراق أي الكوفة. قال الطيبي : قوله: «قال: أهل العراق حال من سمعت. وقد مقدرة والأصل سمعت قول عبد الله. وقوله: وسأله رجل عن المحرم أيضًا حل. وقوله: «قال شعبة: أحسبه يقتل الذباب قول بعض الرواة تفسير سؤال الرجل واستفتاءه، أي ما تقول في شأن المحرم يقتل الذباب. وقوله: وقد قتلوا إلخ) حال من ضمير الفاعل في «يسئلوني». وقوله: «وقال أي والحال أنه قال. التقطته من «المرقاة».

Note 1

(25) قولہ: وسأله رجل عن المحرم۔ یہ جملہ حالیہ ہے۔ وقولہ: قال شعبة یعنی اس حدیث شریف کے ایک راوی ہیں۔ وقولہ: احسبه۔ یعنی میں سمجھتا ہوں یعنی سائل نے محرم سے متعلق دریافت کیا اور کتاب ذخائر میں ہے حضرت عبداللہ بن عمر سے مروی ہے کہ آپ سے محرم سے متعلق دریافت کیا گیا جو مکھی کو قتل کرتا ہے یعنی اس کا اس کو قتل کرنا جائز ہے یا نہیں ہے اور یہ جملہ معترضہ ہے۔ وقولہ: اهل العراق یعنی کوفہ والے۔ علامہ طیبی نے فرمایا: قال اهل العراق یہ جملہ ”سمعت“ سے حال ہے اور لفظ قد مقدر ہے اور اس کی اصل ”سمعت قول عبدالله“ ہے۔ یعنی میں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کو فرماتے سنا۔ وقولہ: سأله رجل عن المحرم۔ یہ بھی حال ہے۔ وقولہ: قال شعبة احسبه يقتل الذباب یہ کسی راوی کا قول ہے جو اس شخص کے سوال اور اس کے استفتاء کی وضاحت ہے، یعنی آپ کیا فرماتے ہیں اس محرم کے (حاشیہ پچھلے صفحے سے) بارے میں جو مکھی کو مار ڈالتا ہے؟ وقوله: قد قتلوا الاخ یہ ”يسئلوني“ کی ضمیر فاعل سے حال ہے۔ وقوله: وقال یعنی حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، یہ بھی جملہ حالیہ ہے۔(ماخوذ از مرقات) (26) قوله: وهما ريحاني من الدنيا ”(وہ دونوں دنیا میں میرے دو پھول ہیں) یعنی لڑکے کو ”ریحان“ (یعنی پھول) کہا جاتا ہے، کیونکہ جس طرح پھول کو سونگھا جاتا ہے اس کو بھی سونگھا جاتا ہے گویا کہ یہ منجملہ پھولوں میں سے ایک پھول ہے۔ قوله: ”من الدنيا“ یہاں لفظ ”من“ بمعنی ”في“ ہے یعنی ”دنیا میں“۔(ماخوذ از مرقات)