اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 7639
حضرت عمارہ بن عمیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرمایا: جب ابن زیاد
اور اس کے ساتھیوں کے سر لائے گئے تو میں مسجد کے صحن میں گیا اور ان کے پاس پہنچا اور وہ کہہ رہے
تھے ”آگیا آگیا“ تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہ ایک سانپ ہے جو ان سروں میں سے گھستا ہوا آیا یہاں تک
کہ عبیداللہ بن زیاد کے نتھنے میں گھسا تھوڑی دیر ٹھہرا پھر نکلا اور چلا گیا یہاں تک کہ غائب ہوگیا پھر
لوگوں نے کہا وہ دو مرتبہ یا تین مرتبہ آیا اور ایسا ہی عمل کیا۔ اور امام ترمذی نے فرمایا یہ حدیث حسن صحیح
ہے۔(ترمذی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 3780 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.