اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 7666
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے فرمائیں، میں نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کے ازواج میں سے کسی پر اتنی غیرت نہیں کی جتنی (8) حضرت خدیجہ پر غیرت کی اور میں ان کو
دیکھی نہیں لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کا کثرت سے ذکر فرماتے تھے اور بعض دفعہ بکری ذبح فرماتے
پھر اس کو ٹکڑے ٹکڑے کاٹتے پھر ان کو بی بی خدیجہ کی سہیلیوں کے پاس بھیجتے۔ بعض دفعہ میں آپ سے
عرض کرتی گویا دنیا میں خدیجہ کے سواء کوئی عورت نہیں تو آپ فرماتے وہ ایسی ایسی تھیں اور انہی سے
میری اولاد ہے۔ (متفق علیہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 3818 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (3)
Note 1
(1) The statement “I was not jealous of Khadijah”: The first “ma” is a negation, and the second is a relative pronoun or a verbal noun, meaning: I was not jealous as I was jealous of her or with the jealousy I felt for her. Jealousy refers to protectiveness and pride. The statement “though I never saw her” is a circumstantial clause implying the absence of jealousy due to the lack of a usual cause for it. Thus, she said: But he would frequently mention her, i.e., in praise. The statement “cut it into pieces”: With tashdid on the ta, meaning he would thoroughly cut it into pieces, i.e., limb by limb, making each limb a piece. The statement “she was such and such”: Meaning she was devout, steadfast, kind, compassionate, and so forth. At-Tibi said: He repeated “was” not to indicate duality but to attach to each instance a quality indicating her virtue. The statement “and I had children from her”: All his children were from her except Ibrahim, who was from Mariyah. (Derived from Al-Mirqat)
Note 1
(۱) قوله: ما غرت على خديجة: «ما» الأولى نافية والثانية موصولة، أو مصدرية، أي ما غرت مثل التي غرتها أو مثل غيرتي عليها، والغيرة الحمية والأنف، وما رأيتها الجملة حالية، وهي تقتضي عدم الغيرة؛ لعدم الباعث عليها غالبا، ولذا قالت: ولكن كان يكثر ذكرها أي في مقام المدح. وقوله: ثم يقطعها بتشديد الطاء، أي يكثر قطعها أعضاء» أي عضوا عضوا بأن يجعل كل عضو قطعة. وقوله: إنها كانت وكانت أي كانت صوامة وقوامة ومحسنة ومشفقة إلى غير ذلك. قال الطيبي : كرر كانت ولم يرد به التثنية، ولكن التكرير ليتعلق به كل مرة من خصائلها ما يدل على فضلها. وقوله: وكان لي منها ولد لأن جميع أولاده منها غير إبراهيم؛ فإنه من مارية. التقطته من «المرقاة».
Note 1
(8) قوله: ما غرت على خديجة. اس میں پہلا ما نافیہ ہے اور دوسرا ما موصولہ ہے یا مصدریہ ہے یعنی میں ان پر جیسے غیرت کی یا جیسے ان پر میری غیرت تھی ویسی غیرت میں کسی پر نہیں کی۔ اور غیرت کے معنی حمیت و خودداری ہے وما رأيتها یہ جملہ حالیہ ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عموماً غیرت تصور نہ ہو تو غیرت نہیں ہوتی اسی لئے یہ فرمائیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بی بی خدیجہ کا بطور تعریف کثرت سے ذکر فرماتے تھے۔ وقوله: ثم يقطعها. طاء کو تشدید (باب تفعيل) یعنی ٹکڑے ٹکڑے کرتے تھے اس طرح کہ ہر عضو کا ٹکڑا کرتے۔ وقوله: انها كانت و كانت. یعنی وہ روزہ دار اور راتوں میں عبادت گزار اور مردوں کے ساتھ احسان اور شفقت کرنے والی تھیں وغیرہ وغیرہ۔ علامہ طیبی نے فرمایا لفظ كانت کی تکرار سے تثنیہ مراد نہیں ہے بلکہ یہ تکرار ہر ہر مرتبہ ان کے خصائل سے متعلق ہے جو ان کی فضیلت پر دلالت کرتے ہیں۔ وقوله: و كان لي منها ولد. کیونکہ آپ کی تمام اولاد ان ہی سے ہے سوائے ابراہیم رضی اللہ عنہ کہ وہ حضرت ماریہ سے ہے۔ (ماخوذ از مرقات)