اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 729
عمران رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ایک سفر میں رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حاضرین کو نماز پڑھائی، جب
آپ (نماز سے) فراغت کے بعد (قوم کی جانب) متوجہ ہوئے تو آپ نے اچانک ایک شخص کو
دیکھا کہ وہ دور بیٹھا ہوا ہے اور اس نے جماعت کے ساتھ نماز ادا نہیں کی ہے، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اے فلاں شخص کس چیز نے تم کو قوم کے ساتھ نماز پڑھنے سے روک رکھا ہے؟
اس شخص نے جواب دیا کہ مجھے جنابت لاحق ہوگئی ہے اور پانی نہیں ہے اس پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے فرمایا کہ تم پاک مٹی سے تیمّم کرلو، یہی تمہارے لئے غسل کے بجائے کافی ہے۔ (اس کی
روایت بخاری اور مسلم نے بالاتفاق کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 348 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.