Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

Hadith 660

(یہ باب ہے تیمّم کے بیان میں)

In this book

Current reading

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

(یہ باب ہے تیمّم کے بیان میں)

Zujajat al-Masabih 660Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 743
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب جنازہ آجائے اور تم بے وضوء ہو (اور وضوء کرنے کا تک نماز جنازہ کے فوت ہوجانے کا خوف ہو) تو تیمم کرلو۔ (اس کی روایت ابن عدی نے کی ہے۔)
Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث میں مذکور ہے کہ نماز جنازہ تیار ہو اور اندیشہ ہو کہ اگر وضوء کرنے لگیں تو نماز جنازہ فوت ہوجائے گی تو ایسی صورت میں جائز ہے کہ تیمم کرلے اور نماز جنازہ میں شریک ہوجائے کیونکہ نماز جنازہ کا بدل اور قائم مقام کوئی اور نماز نہیں ہے البتہ میت کا ولی یعنی ایسے قریبی رشتہ دار ہو کہ جس کو نماز جنازہ پڑھانے کا حق ہے اور اسی طرح بادشاہ اور قاضی یہ تینوں مذکورہ بالا صورت میں تیمم نہیں کریں گے بلکہ وضوء ہی کریں گے اس لئے کہ ان کا انتظار کیا جا سکتا ہے۔12