اردو
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے ارشاد فرمایا کہ جب شدت کی گرمی ہو تو نماز ظہر (یہ ترجمہ بخاری کی روایت کے لحاظ سے کیا گیا ہے
جو ابوسعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے جس میں نماز ظہر کی صراحت ہے۔12) کو ٹھنڈے وقت پڑھو!۔
کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی بھاپ سے ہوتی ہے، جہنم نے اپنے پروردگار سے
شکایت کی اور کہا کہ اے میرے پروردگار میرے بعض نے بعض کو کھا لیا ہے تو اللہ تعالیٰ نے جہنم کو دو
دفعہ سانس لینے کی اجازت دی (1) ایک سانس سرما میں اور (2) دوسری گرما میں اسی وجہ سے تم سخت
سے سخت گرمی محسوس کرتے ہو اور سخت سے سخت سردی پاتے ہو۔ (جو انہی دونوں سانسوں کا اثر
ہے)۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
اور بخاری کی ایک اور روایت میں اس طرح ہے کہ گرمی کی شدت جس کو تم محسوس
کرتے ہو وہ جہنم کی گرم سانس کی وجہ سے ہوتی ہے اور سخت سردی جس کو تم محسوس کرتے ہو وہ جہنم کے
طبقہ زمہریر کی ٹھنڈی سانس کی وجہ سے ہوا کرتی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 537 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 617a (unverified) 96% confidence
- Candidate: Sahih al-Bukhari 538 (unverified) 95% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.