اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 899
بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے ارشاد فرمایا کہ جب دن ابر آلود ہو تو نماز عصر ابتدائی وقت پڑھ لیا کرو (اس لئے کہ ابر کی وجہ سے
تمہیں وقت کا صحیح اندازہ نہ ہوگا اور نماز ترک ہو جائے گی) اور (یہ معلوم ہے کہ) جو نماز عصر (کسی کام کی
وجہ سے) ترک کر دیتا ہے تو (اس کام سے) برکت مٹا دی جاتی ہے۔ (ابر کی وجہ سے بھی اگر تمہاری
نماز ترک ہو جائے گی تو تمہارے اس وقت کے کام سے برکت مٹا دی جائے گی۔) (اس کی روایت
امام احمد، ابن ماجہ اور ابن حبان نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Ibn Majah 694 (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.