Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 843

Chapter on Delaying and Advancing Prayers

In this book

Current reading

Prayer

Chapter on Delaying and Advancing Prayers

Zujajat al-Masabih 843Volume 1

English

From Abu Ubaidah, from his father Abdullah ibn Mas'ud: The polytheists distracted the Messenger of Allah ﷺ from four prayers on the day of the Battle of the Trench until a part of the night had passed. He then ordered Bilal to call the adhan, and he prayed Zuhr, then Asr, then Maghrib, and finally Isha. [Narrated by al-Tirmidhi and al-Nasa'I, Ibn Hibban and al-Bazzar narrated something similar] Our scholars have used these hadiths to support the obligatory sequence between the time-specific prayers and the missed ones, as well as the ordering of some missed prayers with others.

العربية

Typed, pending editorial approval
٨٤٣ - وَعَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ أَبِيْهِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّ الْمُشْرِكِينَ شَغَلُوا رَسُولَ اللهِ ﷺ عَنْ أَرْبَعِ صَلَوَاتٍ يَوْمَ الْخَنْدَقِ حَتَّى ذَهَبَ مِنَ اللَّيْلِ مَا شَاءَ اللهُ، فَأَمَرَ بِلَالًا فَأَذَّنَ، ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى الظَّهْرَ، ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى الْعَصْرَ، ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ، ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى الْعِشَاءَ رَوَاهُ التَّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ. وَرَوَى ابْنُ حِبَّانَ وَالْبَزَّارُ نَحْوَهُ. وَقَالَ عُلَمَاؤُنَا: بِهَذِهِ الْأَحَادِيثِ احْتَجَّ أَصْحَابُنَا فِي فَرْضِيَّةِ التَّرْتِيبِ بَيْنَ الْوَقْتِيَّاتِ وَالْفَوَائِتِ، وَبَيْنَ الْفَوَائِتِ بَعْضِهَا بِبَعْضٍ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 947
ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ اپنے والد عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مشرکین نے خندق کی لڑائی کے موقع پر چار نمازوں سے روک رکھا تھا (اس لئے چار نمازیں ادا نہ کرسکے) یہاں تک کہ اللہ کی مشیت میں جہاں تک منظور تھا رات کا کچھ حصہ گزر گیا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے اذان دی پھر اقامت کہی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ظہر ادا فرمائی پھر اقامت ہوئی اور نماز عصر ادا فرمائی پھر اقامت ہوئی اور مغرب ادا فرمائی پھر اقامت ہوئی اور عشاء کی نماز ادا فرمائی۔ (اس کی روایت ترمذی اور نسائی نے کی ہے اور ابن حبان اور بزار نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 179 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 662 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: ہمارے علماء نے ان احادیث سے استدلال کیا ہے کہ صاحب ترتیب کیلئے وقتیّہ نمازوں اور قضا نمازوں کے درمیان ترتیب کا قائم رکھنا فرض ہے اس طرح کہ پہلے قضا نماز ادا کی جائے پھر وقتیّہ اور اسی طرح قضا نمازوں کے درمیان بھی ترتیب کا لحاظ رکھنا فرض ہے اگر کسی صاحب ترتیب کی نمازِ صبح فوت ہو جائے اور وہ ظہر تک اسکو ادا نہ کر سکے تو وہ ظہر کے وقت پہلے نمازِ فجر ادا کرے اور اس کے بعد نمازِ ظہر ادا کرے اور اسی طرح کسی صاحب ترتیب کی فجر اور ظہر دونوں قضا ہوں تو اس کو چاہئے کہ پہلے فجر کی قضا ادا کرے پھر ظہر کی قضا ادا کرے۔ صاحب ترتیب کے بارے میں مزید توضیح یہ ہے کہ کسی شخص کی دو یا تین یا چار یا پانچ نمازیں قضا ہو گئیں اور ان نمازوں کے سوا اس کے ذمہ کسی اور نماز کی قضا باقی نہیں ہے۔ یعنی عمر بھر میں سن بلوغ سے کبھی کوئی نماز فوت نہیں ہوئی اور اگر فوت ہوئی تو اس کی قضا کر لی، ایسا شخص صاحب ترتیب ہے اور ایسے شخص کیلئے ادا نماز کا پڑھنا اس وقت تک درست نہیں جب تک وہ ان پانچوں فوت شدہ نمازوں کی قضا نہ پڑھ لیوے اور ایسا شخص ان فوت شدہ نمازوں میں بھی لازماً ترتیب رکھے گا یعنی جو نماز سب سے اول فوت ہوئی ہے، پہلے اس کی قضا پڑھے، پھر اس کے بعد والی، پھر اس کے بعد والی اس طرح ترتیب سے پانچوں کی قضا پڑھے مثلاً کسی سے دن بھر کی پانچوں نمازیں فجر، ظہر، عصر، مغرب، عشاء فوت ہو گئیں تو یہ صاحب ترتیب ہونے کی وجہ سے پہلے فجر، پھر ظہر، پھر عصر، پھر مغرب اور پھر عشاء ترتیب سے پڑھے اگر اس نے پہلے فجر کی قضا نہیں پڑھی بلکہ ظہر قضا پڑھ لی یا عصر کی قضا تو کی یا ان پانچوں نمازوں میں سے بلا لحاظ ترتیب کوئی اور نماز ادا کر لی تو یہ نماز درست نہیں ہوئی اور اس شخص کیلئے اس نماز کو پھر پڑھنا ضروری ہوگا البتہ کسی شخص کی چھ نمازیں فوت ہو جائیں تو ایسا شخص صاحب ترتیب نہیں رہا، اب وہ ان فوت شدہ نمازوں کی قضا سے پہلے ادا نماز پڑھ سکتا ہے اور ایسے شخص کیلئے فوت شدہ نمازوں میں بھی ترتیب ضروری نہیں ہے۔12