English
He (ʿAli) said: "We fought against the Confederates (al-Ahzab), and they kept us engaged until the sun was about to set, so the Messenger of Allah (ﷺ) said: 'O Allah! Fill the hearts of those who kept us from the middle prayer with fire, fill their homes with fire, and fill their graves with fire.' ʿAli said: 'We used to consider that the middle prayer was Fajr.'"
العربية
Typed, pending editorial approval
٨٥٨ - وَعَنْهُ قَالَ: قَاتَلْنَا الْأَحْزَابَ فَشَغَلُوْنَا عَنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ حَتَّى كَرَبَتِ الشَّمْسُ أَنْ تَغِيْبَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «اللهُمَّ امْلَا قُلُوْبَ الَّذِينَ شَغَلُوْنَا عَنِ الصَّلَاةِ الْوُسْطَى نَارًا، وَامْلَأُ بُيُوتَهُمْ نَارًا، وَامْلَا قُبُورَهُمْ نَارًا». قَالَ عَلِيٌّ: كُنَّا نَرَى أَنَّهَا صَلَاةُ الْفَجْرِ. رَوَاهُ الطَّحَاوِيُّ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 962
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم احزاب یعنی خندق
کی لڑائی میں مشغول تھے تو کفار نے ہم کو نمازِ عصر سے باز رکھا یہاں تک کہ قریب تھا کہ آفتاب ڈوب
جائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اے اللہ! جن لوگوں نے ہم کو صلوٰۃ الوسطیٰ (نماز
عصر) سے باز رکھا ہے ان کے دلوں میں آگ بھر دے اور ان کے گھروں کو بھی آگ سے بھر دے اور
ان کی قبروں کو بھی آگ سے بھر دے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہم یہ سمجھتے تھے کہ صلوٰۃ الوسطیٰ
سے نمازِ فجر مراد ہے۔ (مگر اس حدیث سے معلوم ہوا کہ صلوٰۃ الوسطیٰ سے مراد نماز عصر ہے)۔ (اس
کی روایت امام طحاوی نے کی ہے۔)