Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 905

Chapter on the Virtues of the Adhan, the Excellence of Leading Prayer, and Responding to the Mu'adhdhin

In this book

Current reading

Prayer

Chapter on the Virtues of the Adhan, the Excellence of Leading Prayer, and Responding to the Mu'adhdhin

Zujajat al-Masabih 905Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1013
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ جب نماز کیلئے اذان دی جاتی ہے تو شیطان اذان نہ سننے کی غرض سے گوز مارتے ہوئے یعنی ہوا چھوڑتے ہوئے پشت پھیر کر بھاگتا ہے اور جب اذان ختم ہوجاتی ہے تو واپس آتا ہے اور جب نماز کیلئے اقامت ہوتی ہے تو پھر بھاگتا ہے اور جب اقامت ختم ہوجاتی ہے تو پھر واپس آکر نمازی کے دل میں وسوسے ڈالتا رہتا ہے اور کہتا ہے کہ فلاں بات یاد کرو، اور فلاں بات یاد کرو اور وہ وہ باتیں یاد دلاتا رہتا ہے جو اسے پہلے یاد نہ تھیں، بالآخر آدمی بھول جاتا ہے کہ اس نے کتنی نماز پڑھی۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 608 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 389a (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 655 (unverified) 85% confidence

Mishkat (candidate) 655

Confidence and text similarity are not editorial verification.