اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1049
سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب کوئی شخص کسی جنگل میں ہو اور نماز کا وقت آ جائے تو وہ وضوء کر لے اور
اگر پانی نہ ملا تو تیمّم کر لے، اگر اس نے (صرف) اقامت کہی ہے تو اس کے ساتھ دو فرشتے نماز
پڑھتے ہیں اور اگر اس نے اذان و اقامت کہی ہے تو اس کے پیچھے اللہ تعالیٰ کی اتنی بڑی فوج نماز
پڑھتی ہے جس کے اول و آخر کے دونوں سرے دکھائی نہیں دے سکتے۔
(اس کی روایت عبدالرزاق نے کی ہے اور یہ ایسی حدیث ہے جس کی سند کے راوی صحاح کے
راوی ہیں۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Musannaf Abd al-Razzaq 1955 (unverified) 80% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.