Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 968

(یہ باب مسجدوں اور نماز کی جگہوں کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب مسجدوں اور نماز کی جگہوں کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 968Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1084
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ لوگ (مسجدوں کو نقش و نگار سے آراستہ کریں گے اور مسجدوں میں ذکر اور تلاوت قرآن کی بجائے) مسجدوں کو جو آراستہ کیا ہے اس پر باہم فخر کریں گے۔ (اس کی روایت ابوداؤد، نسائی، دارمی اور ابن ماجہ نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 449 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 689 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 738 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 719 (unverified) 80% confidence

Mishkat (candidate) 719

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

(قوسین کی عبارت عمدۃ القاری سے ماخوذ ہے۔12) ف: علامہ نسفی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب الکافی شرح الوافی میں اس حدیث کے حوالے سے لکھا ہے کہ ”مسجدوں کی بلندی“ آراستگی اور سونے کے نقش و نگار سے زینت، ان کاموں کو اگر تعظیم مساجد کیلئے انجام دیا جائے تو محض ان چیزوں کے قیامت کی نشانی ہونے کی وجہ سے ان کی قباحت ثابت نہیں کی جاسکتی، کیونکہ کسی چیز کے قیامت کی نشانی ہونے کی وجہ سے اس کو برا نہیں قرار دیا جاسکتا اگر ان چیزوں کو علامات قیامت ہونے کی وجہ سے برا سمجھا جائے تو کیا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نزول کو بھی برا سمجھا جائے گا کہ حضرت کے نزول کو بھی علامات قیامت میں بتایا گیا ہے۔12