اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1373
حضرت علی اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا
کہ فرض نمازوں کی پہلی دو رکعتوں میں قرآت کیا کرو، جب کہ (امام ہو یا تنہا نماز پڑھ رہے ہو) اور
آخری دو رکعتوں میں سبحان اللہ کہا کرو۔
(اس کی روایت ابن ابی شیبہ نے کی ہے۔)
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: احادیث مذکورہ سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ امام اور تنہا نماز پڑھنے والے کے لئے چار رکعت والی فرض نماز کی آخری دو رکعتوں میں اور تین رکعت والی فرض کی نماز میں تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کی قرآت واجب نہیں ہے، ان رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بجائے سبحان اللہ پڑھے یا کچھ پڑھے بغیر خاموش رہے تو یہ کافی ہے مگر افضل یہ ہے کہ ان میں سورہ فاتحہ پڑھے اور یہ کافی ہونا اور افضل ہونا مذہب حنفی ہے، امام ثوری، امام اوزاعی اور حضرت ابراہیم نخعی اور عراق کے علماء سلف کا بھی یہی قول ہے۔ (یہ ” التعلیق الممجد“ اور ”عمدۃ الرعایۃ“ سے ماخوذ ہے۔)