اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1603
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے سورہ حج میں تلاوت
کے سجدوں کے متعلق فرمایا کہ اس سورت کا پہلا سجدہ (سجدہ تلاوت ہے اور وہ) واجب ہے اور دوسرا
سجدہ سجدہ تعلیمی ہے (یعنی اس آیت کے ذریعہ سے نماز میں رکوع اور سجدہ کرنا سکھایا گیا ہے، اس
لئے یہ تلاوت کا سجدہ نہیں ہے اس پر قرینہ یہ ہے کہ آیت میں سجدہ کے ساتھ رکوع کرنے کا بھی حکم دیا
گیا ہے اس لئے یہ تلاوت کا سجدہ نہیں ہے) اس کی روایت امام طحاوی نے کی ہے، اور امام طحاوی
رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ ہم ابن اسحاق رضی اللہ عنہ کے اسی قول کو اختیار کرتے ہیں کہ سورہ حج کا پہلا
سجدہ واجب ہے اور ترمذی نے کہا ہے کہ بعض ائمہ کا قول یہ ہے کہ سورہ حج میں ایک ہی سجدہ تلاوت
ہے اور امام سفیان ثوری رحمہ اللہ، امام مالک اور فقہاء کوفہ رحمہم اللہ کا قول بھی یہی ہے۔ اور امام محمد
رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سورہ حج میں صرف ایک ہی سجدے کے قائل تھے اور وہ
سجدۂ اول ہے اور ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں۔