اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1607
مجاہد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے ابن عباس رضی
اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ کیا میں سورہ ص کے سجدہ تلاوت کو ادا کیا کروں تو ابن عباس رضی اللہ عنہما
نے (سورۃ انعام پ 7 ع 9) کی آیت (نمبر:85 تا90)”وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوٗدَ وَسُلَيْمٰنَ“ سے
شروع کر کے ”فَبِهُدٰهُمُ اقْتَدِهْ“ یعنی اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم بھی انہی پیغمبروں کی
اقتداء کیا کرو۔ تک تلاوت فرمائی۔ پھر ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: داؤد علیہ السلام (یہ ترجمہ
بخاری کے دوسرے نسخہ کے لحاظ سے کیا گیا ہے) بھی جملہ ان انبیاء کے ہیں جن کی اقتداء کا حکم
تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا گیا ہے (چونکہ سورہ ص میں حضرت داؤد علیہ السلام کے سجدہ کرنے
کا ذکر ہے جس کی اقتداء میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سورہ ص کے اس مقام پر ہمیشہ سجدہ کیا کرتے
تھے جیسا کہ ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ابھی گذر چکا ہے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس
دوامی فعل سے سورہ ص کا سجدہ ہم پر بھی واجب (یہ مضمون عمدۃ الرعایہ سے ماخوذ ہے)۔
(اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 4807 (unverified) 95% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.